مہاراشٹر کو گجراتیوں نے بنایا تھا، مراٹھی لوگ صرف مزدور ہیں، بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی گجراتی شہری کا تضحیک آمیز بیان



مہاراشٹر کو گجراتیوں نے بنایا تھا، مراٹھی لوگ صرف مزدور ہیں، بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی گجراتی شہری کا تضحیک آمیز بیان 


 ممبئی : 5 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گجرات سے تعلق رکھنے والے سہیل اشون شاہ کا سوشل میڈیا پر مہاراشٹر، ممبئی اور مراٹھی لوگوں کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شاہ کے بیان سے مراٹھی لوگوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ کے واگلے اسٹیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سہیل شاہ نے سوشل میڈیا پر مراٹھی لوگوں کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کیے اور کہا کہ ’’مہاراشٹر کو گجراتیوں نے بنایا تھا، مراٹھی لوگ صرف مزدور ہیں‘‘۔ ان کے بیانات نے مراٹھی بولنے والوں اور مراٹھی ثقافت کی شدید توہین کی ہے۔

 
تھانے کے واگلے اسٹیٹ علاقے کے دنیشور نگر کے رہنے والے اشوک جادھو نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شاہ کے بیانات پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے واگلے اسٹیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے شکایت درج کرکے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے