وزیر تعلیم کا اسکولوں میں سرپرائز وزٹ ، طلباء کی صحت، اساتذہ کے مسائل اور سہولیات کا جائزہ



وزیر تعلیم کا اسکولوں میں سرپرائز وزٹ ، طلباء کی صحت، اساتذہ کے مسائل اور سہولیات کا جائزہ 




 سرکاری اسکولوں میں بھی پرائیوٹ اسکولوں کی طرح تعلیم دینے کا عزم ، محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلی کی جائے گی :بھسے 




مالیگاؤں : 23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں فڑنویس کی کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم کے بعد آج پیر کو کئی وزراء نے وزارت پہنچ کر عہدہ سنبھال لیا۔ لیکن اسکول ایجوکیشن منسٹر کی نئی ذمہ داری ملنے والے دادا بھوسے براہ راست اسکولوں میں پہنچ گئے۔

 انہوں نے مالیگاؤں تعلقہ کے اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے طلباء سے پڑھائی کا لیول چیک کیا ۔اساتذہ کے مسائل جانے۔اسکول میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

 وزیر دادا بھوسے اسکولی تعلیم کے وزیر کے طور پر حلف لینے کے بعد پہلے ہی دن ایکٹو موڈ پر ہیں۔اسکولوں کے اچانک دورے شروع کئے۔اسکول کی عمارت ، ہیلتھ چیک اپ، طلباء کی غذائیت (کچھڑی) کے بارے میں معلومات طلب کیا۔طلباء اور اساتذہ کے مسائل جانے۔


اسی طرح وزیر تعلیم دادا بھوسے نے اسکولوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس لیے اسکولوں کے دورے کے ذریعے مسائل کو پہلے سمجھا گیا وہ مالیگاؤں تعلقہ کے دیورپاڑے گاؤں کی ایک اسکول پہنچے۔ انہوں نے طلباء سے کتاب کے سبق سنے، ۔ نظم سنی۔طلباء نے مراٹھی اور انگریزی نظمیں سنائیں۔ طلباء اور اساتذہ کے مسائل کو بھسے نے سمجھا۔


 

 اسکول کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دادا بھوسے نے کہا کہ ایک سال کے اندر پورے محکمہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔تمام اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے گا۔ہم وہ سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں جو پرائیویٹ اسکولوں کو حاصل ہیں۔ایسی سہولت دی جائے گی کہ انگلش میڈیم کے طلباء ہمارے اسکولوں میں داخلہ لینے کے لیے نمبر لگائیں گے۔اسکول کے دورے کے دوران طلباء کی صحت کی جانچ کی گئی۔اس وقت گاؤں والوں نے کچھ سہولیات کا مطالبہ کیا ہے۔بھسے نے آنے والے وقت میں انہیں یہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں نتیجہ پر مبنی کام دیکھا جائے گا۔ محکمہ تعلیم اور ہم سب مل کر کوشش کریں گے کہ غریب ترین طلباء کو اچھی تعلیم مل سکے۔ہم طلباء، والدین، تعلیمی اداروں کو اعتماد میں لیکر کام کریں گے۔کئی دیہاتوں میں اسکولوں کا معیار بہتر ہوا ہے۔دادا بھوسے نے کہا ہے کہ دوسری جگہوں پر ان ترکیب کو عمل میں لایا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے