فلائی اوور بریج فوری شروع کیا جائے ورنہ دس جنوری سے انوکھا احتجاج، کارپوریشن کو آصف شیخ کا الٹی میٹم



فلائی اوور بریج فوری شروع کیا جائے ورنہ دس جنوری سے انوکھا احتجاج، کارپوریشن کو آصف شیخ کا الٹی میٹم 


ایم ایل اے کی کارکردگی سے بریج کی تعمیر میں تاخیر، کارپوریشن نے دس دنوں میں بریج شروع کرنے کا یقین دلایا 



مالیگاؤں : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تقریباً 22 کروڑ 76 لاکھ کی لاگت سے 2017 میں آصف شیخ کے ذریعے منظور شدہ فلائے اوور بریج کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہو سکی ہے ۔حالانکہ گزرتے دن کے ساتھ اس کے تخمینہ میں پانچ سات کروڑ روپے کا زبردستی اضافہ کیا گیا اور کام میں مزید تاخیر ہوئی ۔اس طرح کا احساس آصف شیخ رشید نے ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں نئے نویلے ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے آگرہ روڈ کی ایک خاندان کو راحت پہنچانے کیلئے ایک سب وے بریج کے نیچے سے نکالنے کی اجازت دی اور ٹھیکہ دار و کارپوریشن پر دباؤ بنایا گیا جس کے سبب بریج کی تعمیر میں مزید تاخیر ہوئی اور پانچ تا سات کروڑ اضافی خرچ کا بوجھ بھی بڑھا ۔حالانکہ بریج کی منظوری اپنے حساب سے برار تھی ۔آصف شیخ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے الیکشن سے قبل کارپوریشن کو وارننگ دیا تھا کہ بریج کی تعمیر مکمل کر عوام کیلئے اسے شروع کیا جائے لیکن اس وقت بھی دباؤ میں اس بریج کو شروع نہیں کیا گیا ۔لیکن اب ہم نے ٹھیکہ دار اور کارپوریشن کے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ سے بات کی اور انہیں بریج پر طلب کر دورہ کیا اور انہیں ہدایات دی کہ بریج جلد از جلد شروع کیا جائے ۔کارپوریشن نے دس روز میں بریج شروع کرنے کا یقین دیا ہے لیکن ہم انہیں پندرہ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ نو جنوری تک بریج کو شروع کیا جائے ورنہ انوکھا احتجاج بریج پر کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ آئندہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور آگرہ روڈ و شہید عبدالحمید روڈ پر عوام کا اژدھام رہتا ہے،جس سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔اسکولی بچوں اور راہگیروں کو شدید ذہنی و جسمانی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس لئے بریج کو فوری مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر آصف شیخ کے ہمراہ انکے کئی ساتھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے