جمعیتہ علماء کی نوٹس کا جواب بہترین انداز میں دیا جائے گا ، ہتک عزت کی نوٹس پر آصف شیخ کا اظہار



جمعیتہ علماء مالیگاؤں کی نوٹس کا جواب بہترین انداز میں دیا جائے گا ، ہتک عزت کی نوٹس پر آصف شیخ کا اظہار


مالیگاؤں :( پریس ریلیز) مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے آصف شیخ کے بھائی حاجی خالد شیخ رشید کو ہتک عزت کی قانونی نوٹس ملنے کے بعد جمعرات کو آصف شیخ نے میڈیا بیان میں کہا کہ ایک کروڑ روپے ہرجانے اور معافی مانگنے کی نوٹس حاجی خالد شیخ کو ملی ،ہم نے نوٹس کو اچھی طرح پڑھا کئی نکات پر ہمیں جواب دینے کی آسانی ہوئی اور ہم ہمارے وکیل کی معرفت جمعیتہ علماء مالیگاؤں کو جواب دینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ جمعیتہ علماء مہاراشٹر اور آل انڈیا جمعیتہ علماء کی ہم پہلے سے عزت کرتے ہیں اور آخر دم تک کرتے رہیں گے لیکن مالیگاؤں جمعیتہ علماء کیا مفتی اسمٰعیل، مالک بکرا اور مکی سیٹھ کی پرائیوٹ کمپنی ہے؟ جو انہوں نے ایک کروڑ روپے ہرجانے کی نوٹس دیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ عوامی چندے سے چلنے والی جمعیتہ علماء کی ایک کروڑ نہیں بلکہ عربوں کی عزت ہے اور ہم اس عزت کا پاس و لحاظ رکھتے ہیں لیکن کیا مالیگاؤں جمیعتہ کو صرف آصف شیخ، خالد شیخ رشید اور خانوادہ شیخ رشید ہی نظر آتے ہیں؟ کیوں انہیں ذاتی دشمنی ہیں؟ آصف شیخ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے چونا بھٹی کے جلسے سے انصاری آمین فاروق نے کہا تھا کہ مفتی اسمٰعیل نے 2019 کے اسمبلی چناؤ میں جمعیتہ علماء کے چندے کا 50 لاکھ روپیہ استعمال کیا ہے ۔اس پر انہیں نوٹس کیوں نہیں جبکہ حاجی خالد شیخ رشید نے الفاظ کی ادائیگی میں ہیر پھیر ہونے کے سبب اپنے بیان پر کھلے عام معافی بھی مانگ لی تھی لیکن آج نوٹس دی گئی ۔آصف شیخ نے کہا کہ اچھا ہوا ہمیں نوٹس ملی ۔اب ہمارے وکیل کے ذریعے شہریان کی عدالت میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا اور اس کیس کا جواب دینے میں مزہ آئے گا ۔مالیگاؤں جمعیتہ علماء کی نوٹس کے جواب میں موصوف نے آگے موقع موقع سے مزید انکشاف کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے