نیاپورہ سے ملا سماجوادی پارٹی کو عزم و حوصلہ، سماج وادی پارٹی کی رابطہ آفس کا افتتاح
مالیگاؤں (پریس ریلیز) کل بروز پیر شب 10 بجے نیاپورہ چھوٹی مالیگاؤں اسکول کے پاس سماج وادی پارٹی کی رابطہ آفس کا افتتاح یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کے ہاتھوں ہوا۔اِس تقریب میں یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کا زبردست استقبال بھی کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"سماج وادی کی لہر میں مضبوط ہو رہی ہے۔شہریان تبدیلی چاہتے ہیں۔الگ الگ علاقوں سے لوگ سماج وادی پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔" یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ "نیاپورہ سے نئے عزم نئے حوصلے کے ساتھ سماج وادی پارٹی انتخابات میں مزید طاقت کے ساتھ حصہ لے گی۔" نیاپورہ سماج وادی پارٹی رابطہ آفس کے ذمہ داران میں سابق کارپوریٹر مزمل بفاتی،شکیل خلیفہ،اشفاق ممبر،صغیر یولہ،خورشید کابل،محمد جابر،نثار پہلوان،جابر چاچا وغیرہ شامل ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com