مفتی اسمٰعیل جمعیتہ علماء سے سیاسی دکان چلاتے ہیں، آصف شیخ غنڈہ گردی کر عوام کو ڈراتے ہیں، دونوں ناکام ہو گئے ہیں



مفتی اسمٰعیل جمعیتہ علماء سے سیاسی دکان چلاتے ہیں، آصف شیخ غنڈہ گردی کر عوام کو ڈراتے ہیں، دونوں ناکام ہو گئے ہیں 


اویسی اور مفتی اسمٰعیل نے مالیگاؤں کو دھوکہ دیا، اعجاز بیگ کا سلام چاچا روڈ کے جلسے سے اظہار، کہا ہم جیت رہے ہیں



مالیگاؤں( پریس ریلیز)آج فائنل ہوگیا کہ کون الیکشن لڑےگا. شہر میں ہمارے مخالفین یہ افواہ پھیلا رہے تھے  کہ ہم فارم نکال لیں گے۔ لیکن آج ہمارا لسٹ میں ایک نمبر کا بٹن ہے۔ کانگریس کا پنجہ نشان ہے۔  اور عوام کو ایک نمبر کی بٹن دباکر پنجہ نشان پر بھرپور ووٹ دیکر مجھے کامیاب کرنا ہے. اسطرح کا اظہار کانگریس کے مقامی صدر و ممکنہ ایم ایل اے اعجاز بیگ عزیز بیگ نے  سلام چاچا روڈ نیا اسلام پورہ مالیگاؤں میں عوامی تشہیری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کا پڑا لکھی عوام اب شہر میں بدلاؤ چاہتی ہے۔ لوگ بولنے لگے ہیں کہ جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں۔آجی اور ماجی آ مدار دونوں برادری کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔


آصف شیخ نے خانديش کے  لوگوں کو کیا دیا؟ مفتی صاحب نے بھی انصاری برادری کا کون سا کام کیا؟ ۔ شیخ آصف نے  سولار کے نام سے دھوکہ دیا۔ قالین صنعت لانے کی بات کی تھی کہاں ہے وہ صنعت؟۔ یہ دونوں لیڈران شہری  عوام کا صرف پیسوں کی بنیاد پر استحصال کررہے ہیں. دادا گری کرکے ڈرا رہے ہیں اور برادری کے نام پر بیوقوف بنارہے ہیں۔ شہر میں اگر سو اوپن اسپیس جگہ ہوگی تو اس میں سے 80 جگہ ان کے حواری مواری قبضہ کیے  ہیں اور وہاں جوا، سٹہ اور شراب نوشی، نشہ آور اشیاء کا استعمال اور غلط کام کیا جارہا ہے۔ کسمبا روڈ کے لوگ کو رات بھر دارو کا نشہ کرایاجارہا ہے اور نوجوان نسل کو  تباہ کیا جارہا ہے۔


مفتی صاحب نے کہا کہ وہ چار سو کروڑ روپیہ لائے ہیں جوکہ دھوکہ ہے۔ اتنے  پیسوں میں تو شہر دلہن بن جاتا۔ انہوں نے شندے سرکار سے اپنے فائدے کی بات کی عوام کے حق میں بات نہیں کی۔ اور اپنی سیاسی دکان جمیعت سے چلا رہے ہیں ۔ جمیعت سے رات کے دو بجے تک کام کیا جارہا ہے۔ شیخ آصف کے لوگ کارخانوں کو چیک کر کے  بنکروں کو پریشان کررہے ہیں اور بجلی کمپنی کا غلط استعمال کررہے ہیں اور یہاں سے ہفتہ لیا جا رہا ہے۔ ماجی   نے تیس سال اور مفتی صاحب نے دس  سے پندرہ سال اقتدار کیا اور عوام کو دھوکہ دیا. مفتی اسماعیل اور اویسی نے مالیگاؤں کی عوام کو دھوکہ  دیا اور چن کر آنے کے بعد ادھو ٹھاکرے  سے سیٹنگ کرکے تین کروڑ روپیہ لے لیا وہ دھوکہ دینے میں ایک نمبر آدمی ہیں۔ ان لوگوں کے پاس کوئی مدعہ بچا نہیں ہے  گولی مارنے اور دادا گیری کی بات کررہے ہیں ہار نے بعد گھروں پر آئیں گے غنڈہ گردی کریں گے۔ شہر میں اب  بدلاؤ کی لہرہے عوام  جھانسہ میں نہیں آئےگی۔ ایسا اظہار خیال کانگریس صدر و انڈیا الائنس کے امیدوار اعجاز بیگ نے سلام چاچا روڈ جلسے سے کیا. موصوف نے مزید کہا کہ موجودہ آمدار بارہ ربیع الاول  کے جلوس کا پرمیشن نہیں  دلاسکے اگر میں ایم ایل اے ہوتا تو گھر لاکر پر میشن ملتا. مفتی صاحب خودکا چار جانور نہیں بچا پائے. آپ مجھے چن کر دو اسمبلی میں شہر کی بھر پور نمائندگی کی جاۓ گی. مہاراشٹر میں کانگریس اور دوست پارٹیوں کی سرکار بننے جا رہی ہے۔ عوام کا بہت فائدہ ہوگا ترقی ہوگی۔ جلسہ عام میں کانگریس ترجمان زینو پٹھان نے کہا کہ اعجاز بیگ پچیس سال کارپوریٹر تھے  اور کچھ نہ رہتے  ہوئے بھی مولانا آزاد روڈ بنایا ۔ اور بہت سے تعمیری کام کیئے ۔  اسلئے دونوں ہرے جھنڈے والے باباسے دور رہیں اور کانگریس کو  پنجہنشان پر ووٹ دیں۔۔کانگریس نائب صدر عمران انجینئر نے کہا کہ ہماری تعمیری کام پر بات ہوگی۔ آنے والی بیس نومبر کواعجاز بیگ کو ووٹ دینے کی ضرورت ہے ۔ خاندانی سیاست اور میڈیکل اور ہاسپٹل بنانے کی بات کرکے  غائب ہوجانے والوں سے حساب لینے کا وقت ہے۔ ہم  جمخانہ، کوچنگ کلاسس، تعلیم اور میڈیکل ہاسپٹل کا کام کریں گے سرکار انڈیا اتحاد کی بن رہی ہے اسلئے ہمیں کامیاب کرو ۔ڈاکٹر انیس انصاری نے کہا کہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ لوگ ایسی پارٹیوں سی امیدواری کررہے ہیں جوچن کر بھی آئی تو کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔ شہر میں  پیلا ہرا سفید پلاؤ۔اور لچھے دارباتیں  کرکے مفتی صاحب ۔ دو ہزار نو سے بیت المال کی حفاظت کا نعرہ  لگا رہے ہیں لیکن عمل نہیں ہے۔۔ دونوں لیڈران کی اسمبلی ہال میں طاقت نہیں ہوگی ۔ اور اگر اعجاز بیگ کو چن کر دیا تو کانگریس سمیت دوست پارٹیوں کی دو سوسیٹ کی طاقت ہوگی اور بات سنی جاۓ گی کانگریس جنرل سکریٹری عبد الغفار شیخ نے کہا کہ اب شہر فیصلہ کن موڑ پر آگیا ہے۔ پانچ سالہ اور بیس سال میں کوئی کام نہیں ہوا ۔ ہاسپٹل  روزگار اور عوامی پیسوں اور امن کو برباد کررہے ہیں۔  پیسوں کی طاقت پر ووٹ کا سودا ہورہاہے. جھوٹے وعدے کرکے گمراہ کررہے ہیں۔ چند ماہ قبل کانگریس امیدوار کو پارلیمنٹ میں جس طرح چن کر دیا ۔ ویسے ہی مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی حکومت بنارہی ہے۔ وزیراعلی کانگریس کا بن رہا ہے اسلئے اعجاز بیگ کے ہاتھوں کو مضبوط کرو کانگریس نائب صدر جمیل کرانتی نے کہا کہ شہر میں جلسوں میں تقریر کرنے کا معیار گرتا جارہا ہے۔ مفتی صاحب اور شیخ آصف نے ایم ایل اے رہتے ہوئے کام نہیں کیا اور اب پھر ایک موقع مانگ رہے ہیں. شرم آنی چاہیئے  اسمبلی میں انہوں نے آواز نہیں اٹھائی۔ اسمبلی میں جس پارٹی کے زیادہ ممبر رہیں گے اس کی بات سنی جاۓ گی ۔ اور کانگریس پارٹی سے اعجاز بیگ چن کر جانے والے ہیں جس کے ممبر زیادہ ہیں ۔ ان کی بات سنی جاۓ گی۔  بی جے پی نے عرصہ حیات تنگ کیا ۔تب پارلیمنٹ الیکشن  میں اتحاد کے ساتھ  عوام نے ووٹ دیا۔ اور پورا ملک چونک گیا ایسا ہی اسمبلی میں بھی کرنا ہے کرناٹک میں کانگریس سرکار نے فلاحی کام کیے۔اسلئے جذبات میں نہ آتے ہوئے ووٹ کے مستحق اعجاز بیگ کانگریس کے امیدوار کو ووٹ دیں جلسہ کی صدارت عبدالستار رحیمی نے کی جبکہ آزاد انورنے نظم پیش کی۔ جلسہ میں  سلیم رضوی، ابو بکر چودھری۔ مقیم مینا نگری۔صابر بھائی۔ و دیگر موجود تھے نظامت کانگریس ترجمان عمران راشد نے کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے