اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے، جھانسی میڈیکل کالج میں دل سوز واقعہ
جھانسی : 16 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اترپردیش کے جھانسی میں ایک دل سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔ مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں جمعہ کی رات آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ این آئی سی یو وارڈ میں داخل 10 نوزائیدہ بچوں کی اس آگ میں موت ہو گئی ہے۔
آگ بڑی ہونے کی وجہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ اور پھر اے سی پھٹنے سے لگی۔
میڈیکل کالج کے NIKKU (New Born Intensive Care Unit) وارڈ میں تقریباً 12 بچوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ آگ رات 11.40 بجے کے قریب وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ فائر بریگیڈ نے وارڈ کی کھڑکی کے شیشے توڑ کر اندر پہنچ کر شدید جھلسنے والے 8 بچوں کو باہر نکالا۔
دریں اثنا، حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی کو حادثے کی تحقیقات کرنے اور 12 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت برجیش پاٹھک اور ہیلتھ پرنسپل سکریٹری جھانسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com