اسمبلی چناؤ میں بھائی ۔ بہن کشور پاٹل اور ویشالی تائی ایکدوسرے کے مد مقابل



اسمبلی چناؤ میں بھائی کشور پاٹل ۔ بہن ویشالی تائی ایکدوسرے کے مد مقابل



 مالیگاؤں : 31 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ویسے ویسے دلچسپ سیاسی اتار چڑھاؤ عوام کو دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی معیاد ختم ہونے کے بعد ریاست کے کچھ حلقوں میں دلچسپ الیکشن دیکھنے کو مل رہا ہے ۔تفصیلات کے بھڑگاؤں پاچورہ اسمبلی حلقہ انتخاب سے بھائی بہن آمنے سامنے امیدواری کررہے ہیں ۔پاچورہ و جلگاؤں کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت نرمل سیڈس کمپنی کے مالک آر او پاٹل کی بیٹی ویشالی تائی سوریہ ونشی اپنے چچا زاد بھائی مد مقابل چناؤ لڑ رہی ہیں ۔ویشالی تائی سوریہ ونشی نرمل فاؤنڈیشن کی صدر ہیں ۔موصوفہ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے شیو سینا گروپ سے امیدوار ہے تو انکے سامنے انکے چچا زاد بھائی موجودہ ایم ایل اے کشور آپا پاٹل شیو سینا شندے گروپ سے امیدواری کررہے ہیں ۔بھڑگاؤں پاچورہ اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ویشالی تائی سوریہ ونشی کو عوام کی مقبولیت حاصل ہورہی ہیں وہیں سیٹنگ ایم ایل اے کشور آپا پاٹل کی بھی عوام میں گرفت مضبوط بتائی جارہی ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کسے شکست دیکر کامیابی حاصل کرتا ہے؟وہیں کنڑ اسمبلی حلقہ سے سابق مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کی بیٹی سنجنا جادھو نے اپنے سابق شوہر سابق ایم ایل اے ہرش وردھن جادھو کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنجنا جادھو نے حال ہی میں شیو سینا شندے گروپ میں شمولیت اختیار کی۔سنجنا جادھو عوام میں مقبول ہیں انکے چناؤ جیتنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں ۔یہاں بھی کون کامیاب ہوگا؟ اس پر عوام کی نظر لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے