اعجاز بیگ ہونگے کانگریس سے اسمبلی امیدوار!،آج لسٹ جاری ہونے کا امکان



اعجاز بیگ ہونگے کانگریس سے اسمبلی امیدوار!،آج لسٹ جاری ہونے کا امکان 



مالیگاؤں : 23 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بالآخر مالیگاؤں سینٹرل سے کانگریس پارٹی کس امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہے؟ اسکا ہیجان اب ختم ہوگیا ہے ۔کل تک شہر بھر میں مختلف لیڈران کو کانگریس سے جوڑنے کی کوشش ہوتی رہی ۔مفتی اسمٰعیل قاسمی سے رابطہ کی خبر مالیگاؤں میں گشت کرتی رہی ۔پھر مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی خبر بھی میڈیا سے لیکر سیاسی گلیاروں تک گونجتی رہی اور کانگریس پارٹی آصف شیخ کو بھی ٹکٹ کیلئے راضی کرتی رہی ایسی خبر بھی ملی ۔لیکن اعجاز بیگ اول دن سے پورے اعتماد کیساتھ کہہ رہے تھے کہ مالیگاؤں سینٹرل سے کانگریس پارٹی اعجاز بیگ کو ہی امیدوار بنائے گی ۔کوئی بھی باہر سے آنے والا پیرا شوٹ امیدوار نہیں چلے گا کا تاثر دینے والے اعجاز بیگ کو آج ایک خوش خبری مل ہی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کے مقامی صدر اعجاز بیگ کو آج کانگریس پارٹی نے اسمبلی امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور عین ممکن ہے کہ چند گھنٹوں میں اعجاز بیگ کی امیدواری کا باقاعدہ اعلان ہوجائے ۔اس سلسلے میں اعجاز بیگ سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مجھکو اسمبلی میں امیدواری کا موقع دیا ہے اور جلد ہی اعلان ہوجائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے