سو بیڈ پر مشتمل چھ منزلہ مہیلا بال روگنالیہ کیلئے 75 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 259 روپے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی نمائندگی سے منظور، جی آر جاری



سو بیڈ پر مشتمل چھ منزلہ مہیلا بال روگنالیہ کیلئے 75 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 259 روپے مفتی اسمٰعیل قاسمی کی نمائندگی سے منظور، جی آر جاری 


مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نئی رابطہ آفس کے افتتاح پر کارپوریشن کے کمشنر سے قریب 4 کروڑ روپے منظور کروایا 


مدرسہ ملت والی روڈ 2 کروڑ 36 لاکھ روپے منظور، جلد ہی سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گا:  مفتی اسمٰعیل قاسمی 



مالیگاؤں :20 اکتوبر (پریس ریلیز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رننگ MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے سو بیڈ کے ہاسپٹل کی منظوری کی خوش خبری نئے رابطہ آفس سردار نگر کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس کے ذریعے سنائی، اس پریس کانفرنس سے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ایک ایم ایل اے کی جو ذمہ داری ہوتی ہے اسکا پورا کرنا اسکا فرض ہوتا ہے قانون ساز ایوان میں نمائندگی کرنا اور اپنے حق کا جائز و جمہوری حق مانگنا ایک MLA کا کام ہوتا ہے روڈ گٹر کی تعمیر ایم ایل اے کا کام نہیں ہے بلکہ روڈ گٹر کی تعمیر کارپوریشن کا کام ہے اسکی ذمہ داری ہے کارپوریشن کا مطلب ہے یہاں کے شہریان اس کارپوریشن کو ٹیکس ادا کریں گے اور ان ٹیکسوں سے کارپوریشن یہاں کے شہریوں کی بنیادی سہولیات فراہم کروانا ضروری و اسکی ذمہ داری ہے لیکن دکھ کی بات ہے کہ جو لوگ کارپوریشن میں برسرِ اقتدار رہے ان لوگوں نے اپنی ذمہ داری سے کوتاہی کی روڈ گٹر پانی لائٹ وغیرہ جیسی سہولیات میسر نہیں کراسکے، شہر کو کھنڈر بنادیا اور پھر یہ مصیبت آمدار کے سر آتی ہے کہ وہ ان کاموں کو کرکے دیں، الحمداللہ ہم نے شہر میں کئی کروڑوں روپے حکومت سے نمائندگی کرکے لاۓ اور کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، اسی طرح بہ حیثیت آمدار MLA کے مَیں نے لاک ڈاؤن کے وقت ہاۓ وے اتھارٹی، کے دہلی، ممبئی ،ناسک کے آفیسران پر مشتمل ٹیم تھی اور مالیگاؤں پولس ڈپارٹمنٹ، اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے آفیسران کا ہم نے سروے کروایا تھا ٹہرے گاؤں سے چالیس گاؤں پھاٹے تک سروے کروایا تھا اور اسوقت سے مسلسل دو تین سال تک نمائندگی کوشش کرتے رہے کہ ٹہرے چوپھلی سے چالیس گاؤں پھاٹے تک باۓ پاس ہاۓ وے پر دونوں طرف سروس روڈ، تین فلاۓ آور بریج اور انڈر گراونڈ راستہ بنے اسکے لیے 165 کروڑ روپے فنڈ منظور کروایا اور الحمد اللہ وہ کام شروع ہوچکا ہے اور دوسرا بڑا کام تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک چالیس سال پرانی پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئی پانی کی پائپ لائن کیلئے نمائندگی کی اور اس کام کیلئے 145 کروڑ روپے منظور کروایا، ساڑھے 19 کلومیٹر میٹر میں سے آٹھ (8) کلومیٹر تک نئی پائپ لائن بچھائی جاچکی ہے اور پانچ پانی کی ٹانکی بننی ہیں اور مالیگاؤں میں پچاس کلومیٹر کی پائپ لائن جہاں جہاں پانی کی پائپ لائن نہیں ہے وہ ڈالی جائے گی ایم ایل اے کا تیسرا بڑا کام مولانا عبدالحمید نعمانی رحمہ اللہ کے نام سے منسوب نعمانی پل کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ 76 لاکھ روپے منظور کروایا گزشتہ دنوں اسکا سنگ بنیاد رکھا گیا وہ کام جاری، مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آپ لوگوں کو یاد ہوگا مَیں نے سامانیہ روگنالیہ سول ہاسپٹل میں سو بیڈ کا ہاسپٹل کی منظوری لائی تھی لیکن اسوقت مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت تھی اور آؤٹر کے MLA دادا بھسے منسٹر تھے انھوں نے CM سے اس ہاسپٹل کو سول سے سٹانہ ہاسپٹل کی طرف لے کر چلے گئے، اسوقت میں نے میڈیا سے کہا تھا ہاۓ کورٹ جاؤں گا البتہ اسوقت کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے شکایت بھی درج کروائی تھی تو انھوں نے مجھے کہا آپ دوسرا ایک ہاسپٹل کا مطالبہ کرلیں اور مَیں نے پیپر ورک کیا اسمبلی ہاؤس میں اسکا مطالبہ کیا راجیش ٹوپے نے سفارش کی اور ہم مسلسل فلو اپ لیتے رہے الحمداللہ وہ ہاسپٹل منظور ہوگیا وہ سو بیڈ والا مہیلا بال روگنالیہ ہاسپٹل پر مشتمل ہوگا اسکا جی آر جاری ہوگیا ہے اسکی کاپی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے بتائی، جو سول ہاسپٹل کے سامنے گارڈن کی کھلی جگہ پر بنے گا اسکا کل بجٹ 75 کروڑ 99 لاکھ 51 ہزار 259 روپے ہے جس میں عمارت، الیکٹرک کام، فائر اینڈ سیفٹی، بورنگ پمپ، پلمبنگ، فرنیچر، وال کمپاؤنڈ، گیٹ، پانی کی ٹانکی، راستے و پارکنگ ساتھ GST وغیرہ ہیں مالیگاؤں میں ہم نے بہت سارے علاقوں میں روڈ گٹر کا کام کیا ہے کچھ علاقے میں ابھی بھی کچھ کام باقی ہے ہم نے نمائندگی کرتے ہوئے کارپوریشن کے کمشنر سے فنڈ منظور کروایا جس کی تفصیل اس طرح ہے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے بجٹ سے سات کام ہونگے ہارون انصاری ہاسپٹل سے مدرسہ ملت تک روڈ 2 کروڑ 36 لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گا جعفر نگر منور علی چوک سے روڈ 37 لاکھ روپے، وارڈ نمبر 16 چونا بھٹی سے تین قندیل و فتح میدان تک روڈ 27 لاکھ روپے، گٹ نمبر 113 شریف ہوٹل سے مریم مسجد تک روڈ 47 لاکھ روپے، وارڈ نمبر 16 لئیق سیٹھ کارخانے سے آزاد نگر کی بیت الخلا تک سمینٹ کانکریٹ نالہ 12 لاکھ روپے اور VI کئیر کلینک سے صدیقی سینٹر تک روڈ 15 لاکھ روپے، وارڈ نمبر 19 ثناءاللہ نگر میں پلاٹ نمبر 19 سے 95 نمبر پلاٹ تک روڈ 21 لاکھ روپے سے سمینٹ کانکریٹ روڈ بنے گا، میڈیا کے سوال پر جواب مفتی اسمٰعیل قاسمی نے دیا کہ اگر اچار سہتا ضابطہ اخلاق نہیں لگا ہوتا تو سو بیڈ کا چھ منزلہ ہاسپٹل کا ٹینڈر و ورک آرڈر کیلئے کام مکمّل ہوگیا ہوتا، مینو فیسٹیو کے سوال پر کہا کہ ہم جس طرح سے ان تین چار سالوں میں نمائندگی و تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دیا ایسے ہی کاموں کو اپنے آئندہ کے عزائم کا اظہار کریں گے، ہماری کوشش ہوگی ہم جو لوگوں سے وعدہ کیے اس سے زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کریں اسی طرح جو ہمارے پرانے ساتھی ناراضگی کی وجہ سے دور چلے گئے ہیں ہمیں ان سے کوئی شکایت نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں وہ ہمارے پاس واپسی کریں گے اور ایسے لوگوں کی رفاقت اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے خانوادے کی شخصیات ہمارے ساتھ الیکشن لڑیں گے اور ان شاءاللہ جیت حاصل کریں گے اچار سہتا لگنے والے دن مَیں دہلی اپنے ذاتی کام کیلئے گیا تھا اور جو افواہ پھیلائی جاری رہی تھی مجھے کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے، کانگریس پارٹی کے پاس مضبوط امیدوار نہیں ہے کانگریس پارٹی ایک مضبوط امیدوار تلاش کر رہی ہے اور ہم سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن ہم نے ہمارے تمام ساتھیوں کو مطمئن کرچکے ہیں دہلی کس ضمن میں گئے تھے اور مَیں نے اول دن کہہ رہا ہوں مَیں مجلس AiMiM کا MLA ہوں اور مجلس اتحاد المسلمین سے ہی امیدواری کروں گا، آخر میں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد حسین انصاری کا بھی شکریہ ادا کیا اسکی طویل جدوجہد رہی تعمیری کاموں کی تکمیل ہوئی ہے پریس کانفرنس میں یوسف الیاس، عبدالماجد حاجی، برادر یونس عیسٰی، ایاز ہلچل، مولانا علیم فلاحی، جاوید عبدالستار، ساجد ممبر، مجاہد ساگر، محمد حسین انصاری وغیرہ سینکڑوں افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے