اسمبلی چناؤ کا اعلان،20 نومبر کو ووٹنگ، 23 کو نتائج، الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس
نئی دہلی : 15 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی الیکشن کمشنر نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔ذرائع نے مطلع کیا ہے کہ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ اور نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے آج پریس کانفرنس کر یہ جانکاری دی ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا اعلان ہوتے ہی آج سے ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوجائے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔
ادھر انتخابی پروگرام کے اعلان کے بعد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ریاست میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے ووٹنگ کے لیے ہفتے کے آخری دن کا انتخاب کیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com