ایم ایل اے کو تین لاکھ ماہانہ تنخواہ، اسمبلی اجلاس کیلئے خصوصی الاؤنس، ٹیلی فون کیلئے آٹھ ہزار، اسٹیشنری کیلئے دس ہزار اور کمپیوٹر کے اخراجات کے لیے دس ہزار روپے اور پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور کا معاوضہ بھی حکومت ادا کرتی ہے


ایم ایل اے کو تین لاکھ ماہانہ تنخواہ، اسمبلی اجلاس کیلئے خصوصی الاؤنس، ٹیلی فون کیلئے آٹھ ہزار، اسٹیشنری کیلئے دس ہزار اور کمپیوٹر کے اخراجات کے لیے دس ہزار روپے اور پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور کا معاوضہ بھی حکومت ادا کرتی ہے 



سابق ایم ایل اے کی پینشن میں اضافہ کی تجویز وزیر اعلیٰ کے سپرد، ریاست کے 366 ایم ایل اے اور 900 سابق ایم ایل ایز پر اتنے سو کروڑ روپے کا خرچ 


ممبئی : 12 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق سابق ایم ایل اے جو بطور عوامی نمائندے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کرتے ہیں انہیں سرکاری خزانے سے 50 ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جاتی ہے تاکہ انہیں زندگی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس کے علاوہ ایک سے زیادہ مدت تک کام کرنے والے ایم ایل اے کو اگلی میعاد کے ہر سال کے لیے 2000 روپے اضافی پنشن ملتی ہے۔ 15 سے زیادہ سابق ایم ایل اے ایسے ہیں جنہیں ایک لاکھ سے زیادہ کی پنشن مل رہی ہے۔ان سابق ایم ایل ایز کی پنشن میں 20,000 روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز قانون ساز کونسل نے کابینہ کے سامنے رکھی تھی۔ جس کے بعد اسے دوبارہ ترمیم کے لیے بھیج دیا گیا اور ایک بار پھر ترمیم کے ساتھ یہ تجویز وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس پر مستقبل قریب میں فیصلہ متوقع ہے۔دریں اثنا، ایم ایل اے، سابق ایم ایل ایز کی تنخواہ اور پنشن کے لیے تقریباً 207 کروڑ روپے سالانہ سرکاری خزانے سے ادا کرنے پڑتے ہیں۔اسی کو لے کر ریاستی سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھی پرانی پنشن اسکیم کو بھی نافذ کریں۔


 ریاستی قانون ساز اسمبلی کے 288 ایم ایل ایز اور قانون ساز کونسل کے 78 ایم ایل ایز کو ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے سیشن کے دوران ایک خصوصی الاؤنس بھی دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی فون کے اخراجات کے لیے آٹھ ہزار روپے، اسٹیشنری کے اخراجات کے لیے دس ہزار روپے اور کمپیوٹر کے اخراجات کے لیے دس ہزار روپے اور پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور کا معاوضہ بھی حکومت ادا کرتی ہے۔ فی الحال ہر ایم ایل اے کو تین لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے۔ اس کے علاوہ وزراء، وزرائے مملکت اور وزرائے اعلیٰ کی تنخواہ ایم ایل اے کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ کل ایم ایل اے: 366، ہر ماہ تنخواہ: 3 لاکھ روپے، سابق ایم ایل اے: 900، ماہانہ پنشن: 50 ہزار سے 1 لاکھ، سال تخمینی خرچ 207 کروڑ روپے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے