مسلمانوں سے لین دین نہ کریں، سانپ کو دودھ نہ پلائیں ورنہ یہ ہمیں مار دینگے، نتیش رانے کا پھر ایک بار اشتعال انگیز بیان



مسلمانوں سے لین دین نہ کریں، سانپ کو دودھ نہ پلائیں ورنہ یہ ہمیں مار دینگے، نتیش رانے کا پھر ایک بار اشتعال انگیز بیان




اجیت پوار اور ٹھاکرے گروپ کے شرد کولہے نتیش رانے پر بھڑکے، تمام مذاہب کی عزت کرنا ہم سب کی ذمہ داری، اشتعال انگیز بیان برداشت نہیں کیا جائے گا 



ممبئی : 12 ستمبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے نتیش رانے ایک بار پھر مسلم مخالف اشتعال انگیز بیان کو لیکر سرخیوں میں آگئے ہیں ۔ابھی حال ہی میں انہوں نے گستاخ رسول رام گیری مہاراج کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ مسجد میں گھس کر مارینگے ۔اس بیان پر ابھی تک ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی لیکن کانگریس، این سی پی اور ٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے رانے کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں مسلم سماج نے حکومت اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔نتیش رانے پر کارروائی کیلئے ابھی تک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ایسے میں آج نتیش رانے نے پھر ایک بار ممبئی میں مسلم مخالف بیان دیکر ریاست کے ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔نتیش رانے نے ممبئی گنپتی کے درشن پروگرام میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندو بھائی کسی مسلم سے لین دین نہ کریں ۔کسی مسلمان کو اپنی زمین نہ فروخت کریں۔ہندو آپس میں تجارت کریں ۔مسلمانوں سے دوری بنائے رکھیں ورنہ ہمیں مستقبل میں بہت تکلیف ہوگی ۔رانے نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ آج عہد کریں کہ ہم آج سے کسی مسلمان سے خرید و فروخت نہیں کرینگے ۔انہوں نے جلسہ گاہ میں موجود تمام ہندوؤں سے عہد لیا ۔رانے نے کہا کہ ہمیں ان ہرے سانپ کو دودھ نہیں پلانا ہے ۔رانے نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ خود انکے اسلام میں لکھا ہے کہ یہ ہندو کافر ہیں ۔یہ کہیں گے اسلام قبول کرو ورنہ ہمیں مار دینگے ۔


جیسے ہی رانے کا یہ اشتعال انگیز بیان میڈیا میں سامنے آیا ۔اس پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھڑک اٹھے ۔اجیت پوار نے کہا کہ بار بار مسلمانوں کیخلاف بولنے سے نتیش رانے باز رہیں ۔اجیت پوار نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے بھی رانے کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ۔اجیت پوار نے کہا کہ اس ملک میں تمام مذاہب کو آزادی ہے اور یہ مہاراشٹر شاہو، پھلے اور امبیڈکر کا سیکولر مہاراشٹر ہے ۔نتیش رانے دو مذاہب کے درمیان خلیج پیدا نہ کریں ورنہ انجام درست نہیں ہوگا۔اجیت پوار نے کہا کہ رانے کا بیان انتہائی بزدلانہ ہے ہم ایسے بیانات کو سہن نہیں کرینگے۔اجیت پوار کے علاوہ ٹھاکرے گروپ کے شرد کولہے نے نتیش رانے کو مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ بھارت سے تڑی پار کرنے کا مطالبہ کردیا ۔شرد کولہے نے کہا کہ نتیش رانے تو جب مسجد میں جاتا تھا، مسلمانوں کے بیچ رہتا تھا تب تیرا ہندوتوا کہاں گیا تھا ۔ابھی ووٹوں کی بھیک مانگنے کیلئے ہندتوا کا کارڈ کھیل رہا ہے تیرے اس جال میں مہاراشٹر کے مسلمان نہیں آئیں گے ۔انہوں نے رانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رانے پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور اسے نیپال میں شفٹ کیا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے