باب اشرف گیٹ کی تزئین کاری پر ذاتی خرچ و دلچسپی پر اہلیانِ محلہ ادارہ اشرف و عبدالکریم کرما نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا استقبال کیا

باب اشرف گیٹ کی تزئین کاری پر ذاتی خرچ و دلچسپی پر اہلیانِ محلہ ادارہ اشرف و عبدالکریم کرما نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا استقبال کیا


ہم سلسلئہ اشرف کے اس کام سے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا تاحیات شکرگزار ہیں :عبدالکریم کرما


اسمبلی الیکشن سے قبل شہر میں مزید 20 کروڑ روپے فنڈ سے تعمیری کام ہونگے مفتی اسمٰعیل قاسمی


مالیگاؤں :17 ستمبر (پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کا باب اشرف گیٹ کی تزئین کاری پر ذاتی خرچ و دلچسپی پر اہلیانِ محلہ نے انکا استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اس استقبالیہ تقریب کے موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے کہا کہ آج اس پروگرام کے صدر محترم و ہمارے سرپرست الحاج یونس عیسٰی اور عبدالماجد حاجی، راجو گائیڈ، سلیم حسان، حافظ عبداللہ وغیرہ اور اس محلے کے تمام ذمہ داران و ادارے و تنظیموں سے تعلق رکھنے والے احباب موجود ہیں، مَیں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اللہ تعالیٰ نے یہ کام لینے کا فیصلہ فرمایا اور مجھ اسکی توفیق عطا فرمائی، شہر کے اندر بے شمار کام ہیں اور ان کاموں کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور اسکی طرف لوگوں کی توجہ ہوتی ہے تو کام کی کوئی نہ کوئی شکل بنتی ہے مَیں اس علاقے میں آیا تھا تو عبدالکریم کرما اور ادارہ اشرف کے کئی ذمہ داران نے یہی سے اس بات کا تقاضا کیا تھا یہ باب اشرف گیٹ بنا ہوا ہے بہت بڑی شخصیت کی طرف منسوب ہے اسکے اوپر ایک شعر لکھا ہوا ہے یوں سلطنت کے ترک نے سلطاں بنا دیا وغیرہ آج سے چھ سے ساڑھے چھ سو سال پہلے ہمارے ملک ہندوستان کے اندر سمناں کا تخت تاج چھوڑ کرکے یہاں کے رہنے والوں کی ہدایت و رہنمائی کیلئے تشریف لانے والی شخصیت کی طرف گیٹ منسوب ہے انکی آمد سے ملک میں ہدایت علم و عمل کی روشنی ملی، ملک سمیت خصوصاً ہمارے شہر میں ان بزرگ شخصیت سے عقیدت محبت دلی لگاؤ رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہیں اسی عقیدت کے اظہار کیلئے اس باب اشرف گیٹ کی تعمیر ہوئی تھی، کئی سال ہوگئے ہیں اب اس سال لوگ شدید محسوس کر رہے تھے اس گیٹ کا رنگ و روغن ہونا چاہیے،  میرے آنے پر مجھ سے تقاضا کیا اسی وقت مَیں نے کہا ربیع الاول سے پہلے یہ کام ہوجائے گا تو مَیں کرنے تیار ہوں، اسوقت سلیم حسان پینٹر، عبدالکریم کرما، ادارہ اشرف کے ذمہ داران موجود تھے یہ بات ہوئی اگر حکومت کے فنڈ کا انتظار کریں گے تو سال چھ ماہ نکل جائے گا، ذاتی خرچ سے کروایا جائے گا تو ہوسکے گا ہم نے ارادہ کیا اور الحمد اللہ 11 ربیع الاول سے پہلے یہ رنگ و روغن لائٹنگ روشنی وغیرہ کا کام مکمّل ہوا، مَیں عبدالکریم کرما، ادارہ اشرف کے ذمہ داران کا کہ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی تو یہ کام ہوگیا اور اس طرح کے چھوٹے موٹے کام بہت سارے ہے ہم کوشش کر رہے ہیں ہم نے لوگوں کے درمیان اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ آپ ہمیں چن کرکے دو ہم شہر کا ناک نقشہ بدلے گے، دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد ہم نے تین سال کے عرصے میں شہر کا ناک نقشہ بدلنے کے لئے ہم نے پوری ایمانداری کے ساتھ کوشش و جدوجہد کی، عربی کا مفہوم ہے کوشش کرنا اپنا کام ہے اور کاموں کی تکمیل اللہ رب العزت کے قبضہ قدرت میں ہے ہم نے کوشش کی الحمداللہ آج پورے شہر میں چھوٹے بڑے بیسیوں کام ہورے ہیں جو اللہ کے فضل و کرم سے ہورے ہے دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے - کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے میں ،نامساعد حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے ہمیں فنڈ ملا اور ہم نے کام کیا آج بھی ایک بیس کروڑ روپے کے تعمیری کام کاج ہے جو ابھی ہونا ہے ہماری کوشش ہے ان شاءاللہ الیکشن سے پہلے یہ سارے کام ہوجائے اور شہریان کے جو بارش کے دنوں میں جو تکلیف ہوئی تھی کہ اس تکلیف سے شہریان کو نجات مل سکے مَیں اللہ رب العزت کا شکرگزار ہوں اسکے بعد احباب کا شکرگزار ہوں ایک چھوٹا سا کام تھا ہوگیا بعد از مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عبدالکریم کرما نے کہا کہ ہمارے  سلسلے اشرف کیلئے بہت بڑا کام کیا ہے ہم تا حیات ان کے شکر گزار رہے گے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے