غریب عوام کیساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا ایم ایل اے کی بزدلی ہے مصلحت پسندی نہیں


غریب عوام کیساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا ایم ایل اے کی بزدلی ہے مصلحت پسندی نہیں


 ہارون انصاری ہاسپٹل کے مریضوں کو سٹانہ ناکہ ہاسپٹل نہ بھیجنے کا فرمان غیر انسانی عمل، منتری دادا بھسے، کارپوریشن کمشنر اور ہیلتھ آفیسر کی مذمت: مستقیم ڈگنیٹی 


مالیگاؤں : 22 ستمبر (پریس ریلیز) گذشتہ کل ہارون انصاری ہاسپٹل میں منتری دادا بھسے کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو اور ہیلتھ آفیسر آہیر میڈم کا اسٹاف کی میٹنگ لیکر یہ کہنا کہ ہارون انصاری ہاسپٹل میں علاج کے لںٔے آنے والوں کو سٹانہ ناکہ پر نںٔے تعمیر مہیلا رگنالیہ نہ بھیجا جاے ایسا حکمنامہ جاری کرنا غیر انسانی سلوک ہے منتری دادا بھسے صرف مالیگاؤں سینٹرل ہی نہیں بلکہ آوٹر کی بھی مسلم عوام کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اس طرح کے جملوں کا اظہار مہیش نگر میں واقع شان ہند کے مکان پر منعقدہ پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی نے کیا اس موقع پر رضوان خان سر ، ایڈوکیٹ توصیف شیخ ، عبدالباقی راشن والے ، عتیق شاہ، اسراںٔیل ساگر ، انیس مستری ، شکیل ٹلو، عبدالرحمن انصاری ، انیس سیٹھ ، رمضان عباس ، سلیم گڑبڑ وغیرہ بڑی تعداد میں موجود تھے
میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ میرے خلاف زہر اگلنے والے فرقہ پرستوں کو کل کے ہونے والے دھرنے کے بعد اچھے انداز میں منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا فرقہ پرستوں کی جانب سے یہ ساری حرکت منتری صاحب کے اشارے پر کی جاری ہے تاکہ ہم مدعے سے ہٹ جاںٔیں اور ہم ہٹنا نہی چاہتے ۔اس طرح کے حالات میں بھی موجودہ ایم ایل اے کا چپ رہنا جو ہاںٔی کورٹ تک جانے کی بات کرتے تھے اب فرقہ ذبان میں ذبان ملاکر بول رہے ہیں کہ اس طرح کے دھرنے میں نہ جاںٔیں یہ انتہائی غیر مناسب بات خود کچھ بولتے نہیں جو بولتے ہیں انکے خلاف اس طرح کے بات کی جارہی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پہلے ہڈکو کالونی میں سول ہاسپٹل کے احاطے میں بننے والے مہیلا وبال رگنالیہ کو سٹانہ روڈ منتقل کردیاگیا اسکے بعد سول ہاسپٹل میں موجود مشنری اور اسٹاف کو بھی شفٹ کر دیاگیا اور سول ہاسپٹل میں علاج بند کردیا گیا اب سنیچر کے دن ہارون انصاری ہاسپٹل میں منتری ،کمشنر ،اور ہیلتھ آفیسر کا یہ کہنا کہ یہاں آنے والے مریضوں کو دھولیہ سول بھیج دو مگر مہیلا اسپتال میں مت بھیجنا یہ غیر انسانی سلوک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مگر اس پر بھی شہر کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل خاموش ہیں تماشائی ہیں ایم ایل اے کی خاموشی مصلحت پسندی نہیں بلکہ بذدلی ہے سینٹرل کے جو لیڈران منتری کو سر پر بیٹھا رہے ہیں انہیں سینٹرل کی عوام زمین پر گرانے کا کام کرے گی سول اسپتال کے احاطے میں بننے والے مہیلا اسپتال کے سٹانہ روڈ پر تعمیر کو لیکر خاموشی پر جتنے ایم ایل اے ذمہ دار ہیں اتنے ہی سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید خانوادہ بھی کیونکہ سٹانہ ہاسپیٹل کی جگہ پر نںٔے ہاسپٹل تعمیر کی منظوری اسی خانوادہ نے کارپوریشن پر اقتدار رہتے ہوے دی تھی 
شہر میں سرکاری طور پر کوںٔی اچھا اسپتال نہیں ہے اگر کسی ڈیلوری کے مریض کو ایمرجنسی طبی مدد کی ضرورت پڑی تو اسکے لںٔے سول اسپتال ہی متبادل ہے جہاں سے تمام سہولیات ختم کی جارہی ہے جسکے خلاف 23 ستمبر کل بروز پیر کو شیواجی مہاراج کے مجسمے کے پاس زبردست عوامی احتجاج کیا جائے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ سول اسپتال میں تمام سہولیات دوبارہ مہییا کی جائے 
 میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آؤٹر ایم ایل اے جو کہ منسٹر بھی ہیں انہوں نے ہمیشہ مسلم علاقوں کی عوام کے ساتھ نا انصافی کرنے کام کیا ہے دیانہ رمضان پورہ مالدہ وغیرہ کے علاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں صرف اسلیے کہ ان علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے اسی لںٔے ہم بروز پیر کو شیواجی مجسمہ کے پاس دھرنا دینا چاہتے ہیں کیونکہ سوراجیہ سب کیلںٔے یہ نعرہ شیواجی مہاراج نے دیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے