کل کے احتجاج کا اثر، سول اسپتال میں ڈیلیوری سیزر و بچوں کا علاج جاری :مستقیم ڈگنیٹی



کل کے احتجاج کا اثر، سول اسپتال میں ڈیلیوری سیزر و بچوں کا علاج جاری



مستقیم ڈگنیٹی کی ضلع سول سرجن سے ملاقات و سول اسپتال کا دورہ، ہر محاذ پر لڑنے کا عزم : مستقیم ڈگنیٹی



مالیگاؤں : 24 ستمبر (پریس ریلیز) کل شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر ہوئے میرا شہر میرا حق "انصاف کی آواز" نام سے دھرنا دیا گیا جس میں اہم. مطالبہ تھا کہ مالیگاؤں سول اسپتال سے بچوں اور عورتوں کا یونٹ ختم کرکے سٹانہ ناکہ پر جاری نیا ہاسپٹل مہیلا و بال روگنالیہ میں. منتقل کردیا گیا جس کی وجہ سے گذشتہ 4 سے 5 دنوں سے مالیگاؤں سول میں بچوں اور عورتوں کا علاج ہونا بند ہوگیا. اسی کے ساتھ پالک منتری، میونسپل کمشنر، میونسپل ہیلتھ آفیسر ہارون انصاری ہاسپٹل پہنچ کر زبانی کہا کہ ہارون انصاری کے مریضوں کو مہیلا روگنالیہ نہ بھیجا جائے بلکہ ڈائریکٹ دھولیہ سول بھیجا جائے. شہریان کا حق چھینا گیا اور شہریان کو انصاف ملے اس لئے سماجوادی پارٹی لیڈر شان ہند نے آواز اُٹھائی. دھرنے کی کامیابی اور دھرنے سے تمام محکمہ پر دباؤ بنا جس کا نتیجہ یہ رہا کہ کل مالیگاؤں سول ہاسپٹل میڈیکل آفیسر نے لیٹر دیا اور یہ کہا کہ ہم ناسک سول سرجن سے شام میں میٹنگ لے کر فائنل کرلے گے کے مالیگاؤں سول ہاسپٹل کا یونٹ واپس ہو اور پہلے کی طرح سول ہاسپٹل میں عورتوں اور بچوں کا علاج جاری رہے.

کل دھرنا ختم ہونے کے بعد تقریباً شام 7 بجے سٹانہ ناکہ مہیلا و بال روگنالیہ میں اننت پوار، ناسک سول سرجن، ڈاکٹر چوہان مالیگاؤں سول میڈیکل آفیسر، آہیرراؤ میڈم میونسپل میڈیکل آفیسر سمیت تمام ڈاکٹرز کی میٹنگ ہوئی جس میں سماجوادی پارٹی لیڈران کو طلب کیا گیا، سماجوادی پارٹی کی جانب سے شان ہند نہال احمد، ساتھی. مستقیم ڈگنیٹی، مولانا زاہد ندوی، شاہد فائن، عبدالرحمٰن انصاری، ابواللیث انصاری، عبداللہ وغیرہ شریک ہوئے. ناسک سول سرجن نے شان ہند طویل گفتگو کرنے کے بعد یہ یقین دلایا کہ کل سے پہلے کی طرح مالیگاؤں سول میں عورتوں اور بچوں کا علاج جاری ہوجائے گا.

آج دوپہر 2 بجے سماجوادی پارٹی کا وفد مستقیم ڈگنیٹی، عبدالباقی داشن والا، اسرائیل ساگر، عبدالرحمٰن انصاری، رئیس ستارہ، ملک منظر، ابواللیث انصاری اوصاف انصاری، وغیرہ مالیگاؤں سول ہاسپٹل پہنچ کو ہاسپٹل کا دورہ کیا، آج سے بچوں اور عورتوں کا علاج پہلے کی طرح جاری ہوگیا ڈاکٹر اسٹاف و یونٹ معمول کی طرح جاری ہوگیا جس کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چوہان کا شکریہ ادا و استقبال کیا.

مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ جو لوگ کی ذمہ داری تھی سول ہاسپٹل کو بچانا وہ گدھے کے سر سے سِنگ کی طرح غائب رہے. موجودہ اور سابق ایم ایل اے نے موقع موقع سے اپنے مفاد کیلئے آؤٹر کے منتری سے دوستی کرکے اپنی دوستی نبھانے کے چکر میں شہر کا نقصان کرتے آئے. ہم اقتدار میں نہیں ہیں اُس کے بعد بھی عوامی طاقت کے بَل بوتے پر ہم نے بہادری سے لڑا اور جیت حاصل کیا. ان شاء اللہ آگے بھی ہر محاذ پر عوام کی فلاح کیلئے ہم مضبوطی سے لڑے گے اور جیتے گے.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے