گیارہ ہزار کالونی میں قبرستان، روڈ راستے جلد بنائیں جائیں، رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کمشنر سے ملاقات


گیارہ ہزار کالونی میں قبرستان، روڈ راستے جلد بنائیں جائیں، رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کمشنر سے ملاقات
 


مالیگاؤں : 13 اگست (پریس ریلیز) مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے آج کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے شہری مسائل پر تبادلہ خیال خاص کر گیارہ ہزار کالونی میں کارپوریشن کی جانب سے مختص زمین پر قبرستان کی منظوری پر فوری طور پر عمل در آمد ہو اور اسی کے ساتھ ساتھ گیارہ ہزار کالونی کے ساکنان کے آنے اور جانے کیلئے جامع مسجد سے آگرہ روڈ ہائی وے بفاتی پورہ سے گیارہ ہزار کالونی تک کا چالیس فٹ کا راستہ فوری طور پر تعمیر کا آغاز کیا جائے اسی طرح کالونی میں سبھی طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے نیز ہلال پورہ میں پانی کی بے وقت فراہمی، فورس کی کمی اور گندے پانی کی سپلائی جیسے عنوان پر بات چیت کرتے ہوئے فوراً سے پیشتر ان مسائل کو حل کیا جائے ساتھ ہی ساتھ گلشیر نگر ڈپو کی ایک سے چھ نمبر گلی میں پرانی پانی پائپ لائن فورس نا ہونے اور بیچ گلی میں پانی نہ ملنے کی متعدد شکایت رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کو موصول ہوئی جس کے تعلق ساکنان نے گزشتہ ہفتہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کا دورہ بھی کرایا تھا ۔ فوری طور پر پائپ لائن تبدیل کی جائے اس طرح کا مطالبہ رکھا ۔ وارڈ نمبر 21 میں ہیرا پورہ مسجد حسان بن ثابت کے اطراف انڈر گراونڈ ڈرینج کام کی وجہ سے روڈ راستے بیحد خراب ہوچکے ہیں ان کی فوری درستی ہو اور اگر ممکن ہوتو پختہ راستے تعمیر کیے جائیں اور معصوم شاہ کٹی سے لیکر جمہور ہائی اسکول نالہ تک کی روڈ کافی خستہ حال ہوچکا ہے جس کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے حکومت مہاراشٹر سے خصوصی تین کروڑ کا فنڈ فراہم کرایا ہے اس کی لائن آوٹ جلد از جلد دی جائے تاکہ روڈ کا کام شروع کیا جاسکے ۔ شہر کے مرکزی حصے میں نیا بس اسٹینڈ کے پاس بن رہے فلائی اوور بریج کے کام میں مزید تیزی لائی جائے اور اسے جلد از جلد جاری کیا جائے اس کے علاوہ آگرہ روڈ کے تیسرے فیز کے کام میں تاخیر کو فوری دور کیا جائے اور ٹھیکیدار کو جلد سے جلد کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے ۔ اسی طرح دیوی کا ملہ، دیوی کے مندر سے اسی فٹ کا روڈ ہے جس پر بہت زیادہ اتی کرمن ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس پر دھیان اور توجہ دیکر روڈ کلیر کی جائے نیز مشرقی اقبال روڈ مالیگاؤں ہائی اسکول سے لیکر پوار واڑی ہائے وے تک روڈ کا کام بیچ بیچ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا جارہا ہے جس سے اس روڈ سے لگی بستی کے ساکنان کو آنے جانے کیلئے پریشانی لاحق ہورہی ہے جن چیزوں کی وجہ سے کام بند ہورہا ہے یا جو مسائل حائل ہیں انکو وقت رہتے دور کیا جائے اور روڈ کے کام میں تیزی لائی جائے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی سبھی باتوں کو سنتے ہوئے پرشاشک، کمشنر رویندر جادھو ،سٹی انجینئر بچھاؤ صاحب نے مثبت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اس وفد میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ  حاجی خالد سکندر، گبو ممبر، مبین ربانی، رضوان ہلال ٹی، اویس احمد قلعہ، امتیاز پان والا کے ساتھ ساتھ مسجد حسان بن ثابت کے ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے