ایل وی ایچ اردو پرائمری اسکول رمضانپورہ اور مرحوم عابد علی جاگیردار اردو پرائمری اینڈ ہائی اسکول میں ایک منفرد پروگرام بنام "درخت لگاؤ زندگی بچاؤ" کا انعقاد
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) 3اگست 2024بروز سنیچر دیہاتی شیکشنک و سماجیک سنستھا کے زیرِ انصرام چلنے والے تینوں اداروں (ایل۔ وی۔ ایچ/مرحوم عابد علی جاگیردار/ حجّن ممتاز بی) میں عظیم الشان و منفرد پروگرامات بنام درخت لگاؤ زندگی بچاؤ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد طلبا و طالبات میں ماحولیاتی بیداری پیدا کرنا و درختوں کی اہمیت کو واضح کرنا شامل تھا ۔
اس پروگرام کا آغاز روایات کے مطابق تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔ساتھ ہی حمد باریِ تعالیٰ اور نعت رسولِ اکرم ﷺ کا نذرانہ پیش کیے گئے ۔ مہمانان کی رسم گل پوشی ادا کی گئی۔ نظامتی خدمات بالترتیب محترمہ رئیسہ میڈم و عقیل سر نے نبھائی۔ اور اس پروگرام کی کامیابی کے پیچھے عالیجناب رمیز احمد سر (وائس چیئرمین دیہاتی شیکشنک و ساماجک سنستھا مالیگاؤں) , محترم پردیپ اہیرے سر (معاون دیہاتی شیکشنک و ساماجک سنستھا مالیگاؤں) و منیشاشندے میڈم ہیڈمسٹریس مرحوم عابد علی جاگیردار اردو پرائمری اینڈ ہائی اسکول)کی نگرانی شامل حال رہی۔
اس موقع پر ریاض علی سر (چیرمن آف دیہاتی شیکشنک و ساماجک سنستھا مالیگاؤں)نے پروگرام کی صدارت کی، جو کہ تعلیمی میدان میں ایک معروف شخصیت ہیں اور اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی عالیجناب نظیر پٹیل صاحب ( شکشن وستار ادھیکاری ، پنچایت سمیتی مالیگاؤں)و ڈاکٹر ذیشان (بچوں کے امراض کے ماہر) کی آمد اور عالیجناب گھونگڑے صاحب ( گٹ شکشن ادھیکاری مالیگاؤں) کی رہنمائی نے اس عظیم الشان پروگرام کو چار چاند لگادیے ۔
پروگرام کی انفرادیت یہ تھی کہ ریاض علی سر (چیرمن آف دیہاتی شیکشنک و ساماجک سنستھا مالیگاؤں) و فاضلہ میڈم کے ہاتھوں تقریباً تین سو ..٣ پودے مختلف طلباء وطالبات میں تقسیم کیے گئے۔جس کا انتظامی امور محترمہ منیشا شندے میڈم کی کاوشوں سے ممکن ہوا ۔ساتھ ہی ریاض علی سر نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چند انعامات کا اعلان کیا جسمیں متعینہ مدت کے بعد طلباء کے پودوں کی جانچ کی جائے گی جن طلباء نے پودوں کی اچھی دیکھ بھال و حفاظت کی ہوگی انھیں انعامات سے نوازا جاۓ گا ۔طلبا نے بڑی دلچسپی سے ان پودوں کو قبول کیا اور انہیں اپنے گھروں اور اسکول کے اردگرد لگانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر طلبا کو درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی عملی تربیت بھی دی گئی۔
پروگرام کے دوران محترم پردیپ اہیرے سر ، محترمہ اسراء میڈم ، محترمہ نسیم میڈم نے اپنی تقاریر میں ماحولیات کی بہتری اور درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ ماحولیات کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور درختوں کی کٹائی کے منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ہماری زمین کی زرخیزی کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔
مہمانِ خصوصی عالیجناب نظیر پٹیل صاحب ( شکشن وستار ادھیکاری ، پنچایت سمیتی مالیگاؤں)و ڈاکٹر ذیشان (بچوں کے امراض کے ماہر) و علاقے کے معززین نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ماحولیات کی بہتری کے لئے ضروری ہیں بلکہ طلبا کو بھی عملی تجربہ فراہم کرتے ہیں جو ان کے مستقبل کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ والدین نے بھی اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس پروگرام نے بچوں میں درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کیا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر محترمہ نسیم میڈم (ہیڈمسٹریس ایل وی ایچ اردو پرائمری اسکول رمضانپورہ) نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ ماحولیات کی حفاظت اور درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور عام کیا جا سکے۔ ساتھ ہی محترمہ نے ان پروگراموں کی کامیابی میں معاون تمام اساتذہ اکرام کی کوششوں اور محنتوں کو سراہا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com