اسمبلی چناؤ : 20 ستمبر کو ضابطہ اخلاق کا نفاذ ممکن، بی جے پی کی اپنے امیدواروں اور ورکروں کو ہدایت
ممبئی : 4 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اب کام میں مصروف ہیں۔ ضابطہ اخلاق سے پہلے ہی طرح طرح کے اعلانات کرکے عام لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش حکومت اور اپوزیشن جماعتیں کر رہی ہیں۔ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں اسمبلی چناؤ کو لیکر سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے ۔اس ضمن میں بی جے پی لیڈر چندرکات پاٹل نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکروں کو ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی تاریخ بتاتے ہوئے اسمبلی چناؤ کے سلسلے میں کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چندرکانت پاٹل شولاپور میں ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔
چندرکانت پاٹل نے کہا، ڈی پی ڈی سی 99 فیصد فنڈز خرچ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ کچھ فنڈز خرچ کرنے کے لیے 31 اگست تک ورک آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہم نے 112 کروڑ روپے کے فنڈز میں اضافہ کیا ہے۔ پلاننگ ممبران نے بھی کام تجویز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ 20 ستمبر کو ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہو گا۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کا اعلان 20 ستمبر کو ہونے کی امید ہے۔
دیویندر فڑنویس کے دہلی جانے پر چندرکانت پاٹل نے کہا، دیویندر مہاراشٹر کی اچھی قیادت کر رہے ہیں۔ آج مہاراشٹر میں بہت سے لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بلکہ گرینڈ الائنس کو دیویندر جی کی قیادت کی ضرورت ہے۔ لیکن ہم قیادت کے فرمانبردار ہیں۔اگر مرکزی قیادت حکم دے تو دیویندر جی کچھ نہیں کہیں گے اور ہمارے کچھ کہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com