اب شہریان کو تین دن ناغہ سے پانی سپلائی کیا جائے گا، کارپوریشن کی عوام کے نام اپیل


اب شہریان کو تین دن ناغہ سے پانی سپلائی کیا جائے گا، کارپوریشن کی عوام کے نام اپیل 

پانی سپلائی ہونے پر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کا انتباہ 


مالیگاؤں : 23 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام شہریان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ چنکاپور ڈیم اور گرنا ڈیم کے علاقے میں تسلی بخش بارش نہ ہونے کی وجہ سے مالیگاؤں شہر کے لیے باقی ماندہ پانی کا ذخیرہ اگست 2024 کا اس وقت تک فراہم کیا جانا ہے۔ اس لئے اب ہر تین دن بعد سپلائی لازمی کرنا ہوگی۔ لہذا، 27 جولائی بروز سنیچر  سے مالیگاؤں شہر کو ہر تین دن بعد پانی فراہم کیا جائے گا۔اس طرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں کارپوریشن نے عوام کے نام جاری کی ہے۔

تمام شہریان جنکے نل خراب ہیں وہ درست کرلیں اور پانی کا استعمال احتیاط سے کریں ۔اور فوری طور پر اپنے نل کی مرمت کرائیں۔اسی طرح وہ شہری جو نل آنے پر اپنے گھر کے سامنے، سڑک پر اور گٹر میں پانی بہاتے ہیں یا بلاوجہ گاڑیاں دھوتے ہوئے اگر انہیں دیکھا گیا تو متعلقہ افراد کے خلاف تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

تاہم شہر میں 27 جولائی (ہفتہ) سے تین دن ناغہ سے پانی فراہم کیا جائے گا۔ شہریان کو چاہیے کہ وہ مندرجہ بالا معاملات کو مدنظر رکھیں اور براہ کرم پانی کی فراہمی کے بارے میں نوٹس لیں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ درخواست میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کی جانب سے اس پریس نوٹ کے ذریعہ کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے