اسمبلی انتخابات کیلئے انتظامیہ تیار، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جائزہ میٹنگ
افرادی قوت ، پولس فورس اور 200 سے زائد مکانات والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایات
ووٹنگ فیصد بڑھانے ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا خصوصی پروگرام نافذ کیا جائے
ممبئی : 8 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر، ممبئی، تھانہ ، پالگھر کے میونسپل کمشنروں، پولس کمشنروں اور ریاست کے تمام کلکٹروں کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر دھرمیندر شرما، سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر نتیش ویاس، ڈپٹی الیکشن کمشنر ہردیش کمار، سینئر پرنسپل سکریٹری (الیکٹورل رول) این این بٹولیا، مہاراشٹر کے نامزد سکریٹری سمن کمار داس، سکریٹری (الیکٹورل رول) پون دیوان اور ریاست مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس چوکلنگم، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھوشن گگرانی کے ساتھ تھانہ اور پالگھر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر، پولس کمشنر وویک پھنسالکر کے ساتھ تھانہ کے ضلع پولس کمشنر، ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر کرن کلکرنی، چیف الیکٹورل آفیسر منوہر پارکر کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر موجود تھے۔
آج منعقدہ جائزہ میٹنگ میں لوک سبھا عام انتخابات میں کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر کے ذریعہ کئے گئے کام کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ممبران کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر کلکٹر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ممبران کے ذریعے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کئے جانے والے کاموں سے متعلق ہدایات بھی دیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹنگ کا فیصد بڑھانے کے لیے 200 سے زیادہ مکانات والی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے مطابق تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع کے بڑے شہروں میں بلڈنگس اور گروپ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پولنگ اسٹیشن قائم کریں۔ ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام شروع کیا جائے، ووٹر لسٹ میں ناموں کو کم کرنے اور نئے ووٹرز کے ناموں کو شامل کرنے کے لیے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا خصوصی پروگرام نافذ کیا جائے۔
نئے پولنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ووٹر لسٹ میں ووٹر کارڈ کی چھپائی اور تقسیم اور زیر التواء مسائل کے فوری حل کے لیے تجاویز بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا نے دی ہیں۔آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں درکار افرادی قوت، ای وی ایم، وی وی پی اے ٹی وغیرہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ اس میٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر گنیش کمار، ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ضلعی الیکشن افسران کو تفصیلی رہنمائی کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com