لینڈ جہاد معاملہ پر سرکار نے انکوائری کا حکم دیا، ضلع کلکٹر کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل
مالیگاؤں و تعلقہ میں غیر قانونی طور سرکاری اور بن شیتی زمینوں کی خرید و فروخت کی جانچ، نتیش رانے کے اسمبلی میں کئے گئے مطالبہ پر کارروائی شروع
مالیگاؤں : 3 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے مالیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے لینڈ جہاد پر مالیگاؤں شہر کو شک کے دائرے میں کھڑا کرتے ہوئے اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی جس کے بعد حکومت نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع کلکٹر کو ایک آرڈر ریاستی حکومت نے جاری کیا جسکی روشنی میں ضلع کلکٹر جلج شرما نے مالیگاؤں شہر و اطراف میں کسانوں کی زمین کو غیر قانونی طریقے سے کون خرید رہا ہے اور پلاٹنگ کرتے ہوئے فروخت کررہا ہے؟ اسکی پوری جانکاری کمیٹی کو حاصل کرنے کا حکم کلکٹر نے دیا ہے ۔خیال رہے کہ نتیش رانے نے مالیگاؤں شہر میں لو جہاد اور لینڈ جہاد کا معاملہ اٹھایا تھا ۔رانے کا اس ضمن میں مالیگاؤں میں دورہ بھی ہوا تھا اور انہوں نے سنسنی خیز الزامات مالیگاؤں پر عائد بھی کیا تھا کہ یہاں کے مسلمان ہندو کی زمین پر پر ناجائز قبضہ کررہے ہیں اور کھیتی کی زمین کو غیر قانونی طور پر بن شیتی کرتے ہوئے فروخت کررہے ہیں ۔رانے نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ مالیگاؤں میں سرکاری زمینوں کو بھی پلاٹنگ کرکے فروخت کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ان تمام معاملات کو اسمبلی میں بھی بلند کیا تھا جس پر سرکار نے انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے ۔
سرکاری ہدایت کے مطابق کلکٹر نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناسک ضلع کے مالیگاؤں شہر اور اطراف کے ملحقہ دیہات میں بغیر اجازت کے بن شیتی زرعی زمین کا استعمال کرنے کا ہمارے مشاہدے میں لایا گیا ہے۔ اور اس کے استعمال پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔غیر قانونی طور پر زمینوں کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے کئی تحریری اور زبانی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔
مذکورہ شکایت کو دور کرنے کی مناسبت سے مالیگاؤں شہر اور مالیگاؤں شہر سے ملحقہ دیہات میں درج ذیل نکات کا معائنہ کرنے کیلئے کلکٹر نے انکوائری کا حکم دیا ہے ان نکات میں ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر کی گئی کارروائی اور غیر قانونی خرید و فروخت کی جانچ کرنا۔سرکاری جگہوں پر تجاوزات کرکے پلاٹوں کی بن شیتی اور غیر قانونی خرید و فروخت کی جانچ کرنا ۔اس کمیٹی کے افسران کو غیر قانونی زرعی اور غیر زرعی استعمال وغیرہ کی زمینوں کے مسائل کی تحقیقات کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
اس کمیٹی کی صدارت ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں کو دی گئی ہے جبکہ کمیٹی کے نمائندوں میں سب ڈویژنل آفیسر، باگلان ، ٹاؤن پلانر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا دفتر، ناسک۔. تحصیلدار، نپھاڑ ،نائب تحصیلدار، ایڈیشنل کلکٹر آفس، مالیگاؤں،ڈپٹی سب ڈویژنل آفیسر، مالیگاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔اسکی مکمل انکوائری کرتے ہوئے احوال پیش کرنے کا حکم بھیج دیا گیا ہے ۔اس حکمنامہ کی ایک ایک کاپی اور مناسب کارروائی کیلئے تحصیلدار، مالیگاؤں، ڈیویژنل کمشنر، ناسک ڈویژن، ناسک کو بھی دی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com