کولہا پور میں مسجد و درگاہ پر حملہ کرنے والے شرپسندوں پر UAPA کے تحت سخت کارروائی کی جائے
کولہا پور سمیت ریاست کے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
مستقیم ڈگنیٹی کا وزیر داخلہ دیویندر فرنویس کو تحصیلدار کی معرفت میمورنڈم
مالیگاؤں : 18 جولائی (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ اور قریبی دیہات میں مساجد اور درگاہوں کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔اس طرح کا مکتوب دس محرم الحرام یوم عاشورہ کو مالیگاوں کے ایڈیشنل کلکٹر و پرانت و تحصیلدار کی معرفت ریاست کے وزیر داخلہ دیویندر فرنویس کو دستور بچاؤ کمیٹی و شہریان مالیگاؤں کی جانب دیا گیا ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی سمیت دستور بچاؤ کمیٹی کے درجنوں ذمہ داران موجود تھے ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے مکتوب میں لکھا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے نام پر وشال گڑھ قلعہ اور قریبی گاؤں میں درگاہ سمیت مساجد اور مسلمانوں کی رہائش گاہوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور تشدد کی ہم اہالیان مالیگاؤں مذمت کرتے ہیں۔ راج شری شاہو مہاراج کے کولہاپور ضلع میں ایسا واقعہ پیش آیا جو ہمیں گہرا صدمہ اور بہت تکلیف دہ ہے۔اسطرح کے واقعات پولیس انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ یہاں مسلم اقلیت ڈر و خوف میں مبتلا ہیں ایک سماج کے لوگوں نے مسجد میں داخل ہو کر مسجد کے اندر دھاوا بول دیا۔ اس تشدد میں مسجد اور مکانات کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا ۔ہم ان تمام فرقہ پرستوں پر سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔بے گناہ مسلم سماج کے افراد کے مکانات و مسجد کی توڑ پھوڑ کرنے کا معاوضہ دیا جائے اور ان کے گھروں میں آباد کیا جائے۔ شیواجی مہاراج کے نام پر تشدد کے مرتکب افراد نے شیواجی مہاراج کی ساکھ کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ایسے سماج دشمن عناصر پر U.A.P.A. کے تحت سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
کولہاپور کے ساتھ ساتھ ضلع میں امن و امان کی بحالی کے لیے حکومتی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دے کر ہندو مسلم اتحاد کے لیے جدوجہد کریں اس طرح کا مطالبہ بھی ہم مالیگاؤں شہر کی جانب سے کرتے ہیں ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی ، حاجی اطہر حسین اشرفی ، عبدالباقی راشن والے، رضوان خان سر ، ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،صغیر بھاںٔی آرٹ، شیخ انیس مستری ، جلیل مقادم ، رںٔیس ستارہ اسماعیل رحمانی، ملک منظر ، خالد ٹھنڈے ، شکیل ٹلو ، سلیم گڑبڑ ، ابوشعیب ، خالدالفرحت ، انیس سیٹھ ، فیضان رجو، اسماعیل پلمبر ، اعجاز پاپے، تنویر اشرف، عبدالرحمن انصاری ، سلطان تانے ماما ،حنان سرکار، محمد واںٔرمین ممبر، شکیل بازیگر، مختار تارم ، طارق مچھلی والے ، وسیم شیخ ، ابواللیث انصاری ، ابو حذیفہ ، شیخ جاوید ، معین اشرف ، سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com