ابو عاصم اعظمی اور اجیت پوار کے بیچ ایک گھنٹے تک خفیہ ملاقات، ودھان پریشد اور ودھان سبھا چناؤ سے قبل سیاسی پَینترے بازی شروع


ابو عاصم اعظمی اور اجیت پوار کے بیچ ایک گھنٹے تک خفیہ ملاقات
 

ودھان پریشد اور ودھان سبھا چناؤ سے قبل سیاسی پَینترے بازی شروع 


ممبئی : 10 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) جیسے ہی لوک سبھا انتخابات سے قبل بابا صدیقی، ملند دیورا، اشوک چوان جیسے لیڈروں نے کانگریس چھوڑ دی اور حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے مختلف گروپوں میں شامل ہوگئے۔  کیا اب سماج وادی پارٹی کو بھی بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے؟ اس بحث کے دوران سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے اور راجیہ سبھا کے سابق ایم پی ابو عاصم اعظم نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں کے درمیان ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ 

ریاست میں قانون ساز کونسل کے انتخابات بھی ہونے جارہے ہیں اس انتخابات میں اجیت پوار کے این سی پی ایم ایل ایز کی تقسیم کی بحث چل رہی ہے، وہیں اب یہ چرچا ہے کہ اجیت پوار نے دو ایم ایل ایز کو اپنے ساتھ رہنے کا آفر دے دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ابو اعظمی کے ساتھ رئیس شیخ بھی ایم ایل اے ہیں۔ اس لیے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں اجیت پوار اور اعظمی کی ملاقات کو اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ 

 کیا مہاوکاس اگھاڑی کو جھٹکا لگ سکتا ہے؟


 قانون ساز کونسل کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کی حمایت اہم ہوگی۔ان دونوں پارٹیوں کے 4 ایم ایل اے ہیں۔اگر وہ مہاوکاس اگھاڑی کی حمایت کرتے ہیں تو ان کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ تاہم اے آئی ایم آئی ایم نے ابھی تک اپنی حکمت عملی واضح نہیں کی ہے۔دوسری طرف اگر ابو اعظمی اور رئیس شیخ اجیت پوار کا آفر قبول کرلیتے ہیں اور این ڈے اے گروپ کے امیدوار کو ووٹ دے دیں تو تیسری سیٹ پر جیت کا دعویٰ کرنے والی مہاوکاس اگھاڑی کو زبردست دھچکا لگ سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے