جنہوں نے اپنی زندگی ورکری میں گزار دی وہ کیا ہمارے سامنے اسمبلی چناؤ لڑینگے
اسمبلی میں آستین چڑھانے والا نمائندہ چاہیے نظر جھکانے والا نہیں، آپ مجھے چن کر دیں، شہر پر آنچ نہیں آنے دونگا چاہے جان چلی جائے
آصف شیخ رشید کی شہریان سے جذباتی اپیل،طاہرہ شیخ نے اگلا ایم ایل اے آصف شیخ کا نعرہ دیا
مالیگاؤں : 26 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں چناؤ کا بگل بج چکا ہے اور سیاسی لیڈران رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے چناؤ میدان میں اتر گئے ہیں اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آصف شیخ رشید کی صدارت میں جمعہ کو شب نو بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر پارٹی کے ورکروں، عہدے داروں اور سابق و موجودہ کارپوریٹرس اور خواہش مند امیدواروں اور سوشل میڈیا ٹیم کے مابین ایک اہم مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میٹنگ میں اسمبلی الیکشن کے امیدوار آصف شیخ رشید نے تقریر کرتے ہوئے ورکروں اور عہدے داروں کے ساتھ شہریان سے اپیل کی کہ وہ مہاراشٹر اسمبلی میں بزدل ایم ایل اے کو مسترد کرتے ہوئے ایک جانباز نمائندے کو منتخب کریں ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کا ایم ایل اے شہریان سے کارپوریشن کی بزدل بنا رہا ہے ۔ایم ایل اے کی بزدلی سے فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ۔آصف شیخ نے فرقہ پرستوں کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک میں گڑھ کی یاترا کو مالیگاوں شہر کے اندر سے دھینگا مستی کرتے ہوئے لے جایا گیا اور شہر کا ایم ایل اے خاموش تھا ۔بارہ نومبر معاملہ میں مسلمانوں پر کارروائی ہورہی تھی تب بھی ایم ایل اے خاموش تھا، بی جے پی کے رکن اسمبلی نتیش رانے مالیگاؤں آکر مسلمانوں پر سنگین الزامات لگاتا ہے تب بھی ایم ایل اے خاموش تھا ۔اسمبلی میں نتیش رانے مالیگاؤں کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تب بھی مالیگاؤں کا ایم ایل اے خاموش تھا ۔ایک وزیر چالیس گاؤں پھاٹا پر قریشیوں کی گاڑی پکڑتا ہے اور انہیں مارتا ہے تب بھی ایم ایل اے خاموش رہتا ہے ۔مآب لنچنگ ہوتی ہیں تب بھی مالیگاؤں کا ایم ایل اے خاموش رہتا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں بزدل ایم ایل اے نہیں چاہیے اسمبلی میں آستین چڑھانے والا اور فرقہ پرستوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والا ایم ایل اے چاہیے ۔
موصوف شیخ نے کہا کہ اسمبلی میں مالیگاؤں شہر کی نمائندگی کرنے کیلئے مجھکو ایک بار اور موقع دیں میں شہر پر آنچ آنے نہیں دونگا چاہے میری جان چلی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اب عوام نے پھر مفتی اسمٰعیل کو نمائندہ بنا کر بھیج دیا تو فرقہ پرست شہر میں گھس کر دادا گیری کرینگے ۔اس لئے شہریان کو بزدلی کے خول سے باہر نکالنے اور مالیگاؤں کی تاریخ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے ایک بار مجھکو ایم ایل اے بنایا جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس ایم ایل اے نے شہریان کو بھی بزدل بنا دیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں والوں اپنی تاریخ یاد رکھو، یہ تحریکی شہر ہے ۔یہاں سے مجاھد آزادی پیدا ہوئے ہیں آزادی کا پرچم مالیگاؤں والوں نے سب سے پہلے لہرایا ہے ۔یہ بزدلوں کا شہر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کو اس ایم ایل اے نے رہن (گروی) پر رکھ دیا ہے ۔اسکا ثبوت آئندہ 25 اگست کو ایک اسکرین پر بتایا جائے گا اور عوام اسے قبول کریگی ۔
آصف شیخ نے کہا کہ شہر کے ایم ایل اے نے جہاں شہریان کو دھوکہ دیا وہیں انہوں نے مدارس کے حفاظ اور امام حضرات کو بھی دھوکہ دیا ہے ۔بزنس کے نام پر ہزاروں روپیہ جمع کیا اور انہیں صرف 41 روپیہ منافع دیا ہے ۔ایم ایل اے نے شہر کو برباد کردیا ہے ۔موصوف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اب بہت ہوگیا ۔اس شہر کو بچا لو ۔ایسے ناکارہ نمائندے کو گھر بھیج دیں ۔شہر کی بربادی میں ایم ایل اے اور انکا ساتھ دینے والے تمام سیاسی لیڈران کا ساتھ رہا ہے وہ اسکے ذمہ دار ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ سابق وزیر اور قدآور لیڈر نہال احمد کی بیٹی نے بھی گزشتہ اسمبلی الیکشن میں ورکری کی تھی اگر نہال احمد حیات ہوتے تو ایسا کبھی ہونے نہیں دیتے لیکن آج انہیں سمجھ میں آرہا ہے کہ وہ کس ناکارہ کی ورکری کررہے تھے لیکن کچھ لوگ تو زندگی بھر ورکری کرتے آرہے ہیں اور وہ ورکری ہی کرینگے ۔آصف شیخ نے للکارتے ہوئے کہا کہ اگر انکے اندر ہمت اور ذرا سی بھی غیرت ہوگی تو وہ ہمارے سامنے اسمبلی چناؤ لڑینگے لیکن وہ تو ورکر تھے ورکر ہے اور ورکری کرتے رہیں گے ۔موصوف نے کہا کہ اسلام آباد کی ٹانکی کا لیکیج بھر گیا ہے اور آج شام چار بجے انکی میٹنگ ہوگئی ہے ۔آصف شیخ نے سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پچیس سال کا حساب ہم سے مانگنے والے پہلے اپنا گریبان جھانک لیں ۔ہمارے کام زمین پر ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ورکروں اور ہمدردوں سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنے گھروں، رشتہ داروں اور دوستوں کو بتایا جائے کہ شہر کا ایم ایل اے ناکارہ ہے اور آصف شیخ ہی اصل میں نمائندگی کا حقدار ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجھ پر ایک بھی کریمنل کیس نہیں ہے میں اس شہر میں سب سے شفاف کردار کا امیدوار ہوں ۔ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل پر سول اسپتال کے ڈاکٹر کو گالی دینے اور مارنے کا کیس درج ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی پر مجرمانہ کیس درج ہے ۔اور کئی لوگوں پر کریمنل کیس ہیں لیکن مجھ پر ایک بھی کریمنل کیس نہیں ہے ۔انہوں نے شہریان اور ورکروں سے اپیل کی کہ آج سے ووٹرس کی ذہن سازی کی جائے ۔آپسی ناراضگی کو ختم کیا جائے ۔مل جل کر الیکشن لڑا جائے اور اسمبلی کی ووٹنگ تک دل لگا کر کام کریں ۔پورے شہر میں سب سے بڑی ورکروں کی ٹیم ہمارے پاس ہے اور آپ تمام ورکر طاقتور ہیں ۔ہمت سے کام لیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی ہم بنانے جارہے ہیں ۔آصف شیخ نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارپوریشن چناؤ کے خواہش مند امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمبلی الیکشن میں دل و جان سے محنت کریں اور مجھکو کامیاب کریں میں انکا کارپوریشن الیکشن تن من دھن سے لڑونگا اور کامیاب کراؤنگا ۔جلد ہی ہم ایک نئے پلیٹ فارم کا اعلان کریں گے اور اس پلیٹ فارم سے چناؤ لڑینگے کسی پارٹی کے پاس ٹکٹ مانگنے نہیں جائیں گے ۔کانگریس سے تو میں ہرگز امیدواری نہیں کرونگا ۔
اس میٹنگ میں طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل اے اصف شیخ رہیگا۔ شہر کا نمائندہ جھوٹ کو سچ بتاتا ہے اور یہ مکاری ہے ۔کچھ لوگ ہماری جڑوں جو کھوکھلا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اپوزیشن والے ایک ساتھ چناؤ لڑینگے اس لئے ہمیں 2014 کی طرح اسمبلی چناؤ لڑنا ہے ۔اج شیخ رشید نہیں ہیں لیکن عوام آصف شیخ کی سرپرستی کریگی ۔اگر اپوزیشن اکیلے اکیلے الیکشن لڑتے تو 2019 میں بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتے تھے ۔آصف شیخ کو اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ہر ورکر اپنی خاندان اور رشتے داروں کی ووٹ پر محنت کریں ان شاء اللہ ضرور آصف شیخ ایم ایل اے بنیں گے۔2019 سے شہریان تعمیری و ترقی سے محروم ہوگئے ہیں۔مالیگاؤں کی ترقی رک گئی ہے ۔غریب بچوں کی تعلیم و تربیت پر ایک عالم دین نے بھی نہیں سوچا ۔شہر کو برباد کرنے میں سب ایک ساتھ تھے اور آج الگ ہونے کا ڈھونگ کررہے ہیں ۔آصف شیخ اور شیخ رشید کے کاموں کو عوام کے بیچ پھیلانا ہے اور انہیں بتانا ہے کہ ہم کام کس طرح کرتے ہیں ۔موصوفہ نے کہا کہ ناکارہ ایم ایل اے سے شہر کا نقصان تو ہوا ہی ہے ساتھ میں ہم نے ایک عالم دین کو کھو دیا ہے، مالیگاؤں شہر کی عوام سمجھ گئی ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسمبلی میں آصف شیخ کو منتخب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بتایا جائے کہ ایم ایل اے کتنا ناکام ہے ۔اور آج آصف شیخ کو کیوں کامیاب کرنا ضروری ہے ۔اس میٹنگ سے ابوذر کانڈی، انور بھائی، رفیق مرغا، نجاد ساگر، غازی امان اللہ خان، سید مسلم، اسلم انصاری طاہر میڈیم، عبد الاحد ممبر ،الطاف مجاور وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔نظامت ریاض علی نے کی ۔اس میٹنگ میں سیکڑوں ورکروں اور عہد داروں اور سابق و موجودہ کارپوریٹرس موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com