اتی کرمن مخالف کارروائی دوبارہ شروع، عائشہ نگر قبرستان و شکاری چوک کے اطراف سے ساٹھ تجاوزات ہٹائے گئے
دوبارہ اتی کرمن نہ ہو ،کارروائی مستقل کی جائے کارپوریشن دھیان دیں، شہریان کا استدلال
مالیگاؤں :29 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے مین روڈ پر تجاوزات ہٹانے کی مہم دوبارہ شروع کر دی۔کمشنر رویندر جادھو کی رہنمائی میں جمعرات کو وارڈ کمیٹی آفس نمبر 2 کے دائرہ اختیار میں 55 تا 60 تجاوزات ہٹائے گئے۔عائشہ نگر قبرستان سے شکاری چوک تک سڑک کے دونوں اطراف دکانوں کے سامنے پترے کے شیڈز، ٹھیلہ گاڑیوں، بورڈز، آہنی جالیوں، بینرز وغیرہ کی شکل میں قائم تجاوزات کو جے سی بی کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔
اس مہم کے دوران میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات ہٹانے والی ٹیم نے بعض مقامات پر تجاوزات کرنے والوں کا سامان قبضے میں لے لیا۔ میونسپل کارپوریشن نے پندرہ دن پہلے مہم شروع کی تھی۔ یہ مہم مسلسل چار دنوں تک چلائی گئی، چاروں وارڈوں میں سے دو سو سے زائد تجاوزات ہٹائے گئے ہیں۔ ادھر بقرعید کے تہوار اور بارش کی وجہ سے مہم ایک بار پھر روک دی گئی تھی۔اس دوران کئی مقامات پر ہٹائے گئے۔ میونسپل انتظامیہ نے دوبارہ تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ یہاں انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جو تجاوزات ہٹائی گئی ہیں وہ دوبارہ نہ ہوں اور اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں۔
تجاوزات ہٹانے کی مہم اسسٹنٹ کمشنر شام بورکل کی رہنمائی میں چلائی گئی۔ اس موقع پر وارڈ آفیسر محمد عرفان محمد اشرف، تجاوزات سپرنٹنڈنٹ بھرت ساوکر، تجاوزات کی ٹیم کے سربراہ عبدالقادر، سینئر کلرک نیول خیرنار، کلرک شبھم بھاتکر، سنجیو شندے، بٹ مقادم سنجے جگتاپ، کنال کھیرنار، رفیق شاہ، شیواجی موہنار، شیواجی پرہود وغیرہ موجود تھے۔
"فی الحال میونسپل حدود میں اہم سڑکوں پر قائم تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔ سڑکوں پر دوبارہ تجاوزات ہونے پر فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ تجاوزات کرنے والے خود ہی اپنی تجاوزات ہٹائیں اور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔" اسطرح کی تفصیلات بھی رویندر جادھو، کمشنر، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com