ایک سو پچیس کروڑ کا آر ٹی او گھوٹالہ، اعلی سطحی انکوائری کی جائے ، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار کا مطالبہ


ایک سو پچیس کروڑ کا آر ٹی او گھوٹالہ، اعلی سطحی انکوائری کی جائے ، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار کا مطالبہ 



 ممبئی :30 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریجنل ٹرانسپورٹ دفاتر کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔اس سے پہلے آر ٹی او کا گھوٹالہ کوئی نیا نہیں ہے۔ لیکن اب اندھیری میں آر ٹی او کا 125 کروڑ کا بڑا گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر وجے ودیٹیوار نے اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ پورے معاملے کی جانچ کرائی جائے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


 اندھیری آر ٹی او نے پچھلے سال غیر مجاز گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ ٹیسٹ کروائے اور اس کی بنیاد پر تقریباً 76 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے۔پونہ میں پیش آنے والے پورش کار حادثے جیسے معاملات صرف اس طرح کے لائسنس جاری کرنے کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔دو پہیہ گاڑیوں پر 41 ہزار 93 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ دو کاروں پر مزید 35 ہزار 261 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے۔

وجئے وڈیٹیوار نے کہا کہ لوگ مرتے ہیں تو آر ٹی او کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ بس انہیں رقم ادائیگی کریں۔عوام کی زندگی انکے لیے اہم نہیں ہے۔ انہیں صرف پیسے کی فکر ہے۔ ودیٹیوار نے یہ بھی کہا کہ اس دفتر کو اس طرح سے لاپرواہی سے چلایا جا رہا ہے۔اس لئے اسکی مکمل جانچ ہونا چاہئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے