انڈیا الائنس کی شاندار کامیابی پر پورے ملک کے سیکولر ووٹرس کا شکریہ، تانا شاہی کیخلاف، نفرت و فرقہ پرستی کے ماحول میں دستور ہند کی حفاظت کیلئے ملک کی عوام قابل مبارکباد


انڈیا الائنس کی شاندار کامیابی پر پورے ملک کے سیکولر ووٹرس کا شکریہ


حکم شاہی و تانا شاہی کیخلاف، نفرت و فرقہ پرستی کے ماحول میں دستور ہند کی حفاظت کیلئے ملک کی عوام قابل مبارکباد 



دھولیہ لوک سبھا حلقہ سے شوبھا تائی بچھاؤ کی جیت پر ہندو مسلم، سیکھ عیسائی، دلت اور بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی کے جانباز ورکروں کا تہہ دل سے شکریہ: آصف شیخ 


مالیگاؤں : 4 جون (پریس ریلیز) ملک بھر میں آج چار جون کو لوک سبھا چناؤ کے نتائج کا اعلان ہوا ۔اس نتائج کو لیکر مودی میڈیا کے تمام ایگزٹ پول کو سیکولر عوام نے مسترد کرتے ہوئے انڈیا الائنس کے سیکولر امیدواروں کو کامیاب کیا ۔انڈیا الائنس کی اس شاندار کامیابی پر ہم تہہ دل سے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس طرح کے احساسات کا اظہار مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ رشید نے کیا ۔
موصوف نے نتائج کے تعلق سے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفرت انگیز ماحول بنایا گیا، گزشتہ دس سالوں سے ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو مآب لنچنگ کے نام پر، گئو کشی کے نام پر مارا گیا، لو جہادیوں، لینڈ جہاد، اسلامو فوبیا، تین طلاق، حجاب، نقاب کے معاملے الجھا کر مسلمانوں کا نشانہ بنایا گیا، قانون میں تبدیلی کی گئی ۔اس کے علاوہ سیکولر ازم کے لئے لڑنے والے لیڈران کو ای ڈی انکم ٹیکس اور سی بی آئی کے زور پر جیل میں قید کرنے کا کام بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا ۔حکم شاہی و تانا شاہی کا راج نافذ کر ملک کی عوام کو غلام بنانے کا کام بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا اور اب ملک کا قانون بدلنے کیلئے چار سو پار کا نعرہ لگایا گیا لیکن ملک کی سیکولر عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ناکام بنایا اور انڈیا الائنس کو کامیاب کیا ۔ہم ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
آصف شیخ نے دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر کانگریس امیدوار شوبھا بچھاؤ کی جیت پر اپنا تاثر دیتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ کے تمام ہندو مسلم سیکھ عیسائی اور دلت بھائیوں نے مل کر انڈیا الائنس کی سیکولر امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کیا۔آصف شیخ نے کہا کہ شوبھا تائی بچھاؤ کی جیت کا سہرا راشٹروادی کانگریس کے جانباز ورکروں کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے دن رات محنت کی، اپنا تن من دھن لگایا اور بلا معاوضہ سیکولر امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ۔میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایک ایک ورکروں کو بھی سلام کرتا ہوں اور دل سے مبارکباد و شکریہ پیش کرتا ہوں ۔شوبھا تائی بچھاؤ کی جیت میں مالیگاؤں شہر کی عوام اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں کی محنت سب سے اہم کڑی ثابت ہوئی جو قابل تعریف ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے