شہر میں اب کوئی ایم ایل اے نہیں ،بازار سمیتی اور گئو رکشکوں کی سوچی سمجھی سازش کے تحت شہریان کیساتھ کروڑوں کا فراڈ


شہر میں اب کوئی ایم ایل اے نہیں ،بازار سمیتی اور گئو رکشکوں کی سوچی سمجھی سازش کے تحت  شہریان کیساتھ کروڑوں کا فراڈ 



بازار سمیتی و گئو رکشکوں اور جانوروں کو فروخت کرنے والوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے ، بقرعید پر منعقدہ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ فلاپ ، عوام پانی، بجلی کی سہولیات سے محروم 



شہر میں بندوق پالیٹکس کے چلتے  سیاست میں آنے سے عوام کشمکش میں مبتلا ، بندوق کی سیاست بند ہونا چاہئے ، ایم ایل اے سے عوام بیزار :مستقیم ڈگنیٹی 






مالیگاؤں : 20 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایسا لگتا ہے کہ مالیگاؤں شہر نمائندگی سے محروم ہوگیا ہے ۔شہر میں کوئی نمائندہ نہیں بچا ہے ۔مالیگاؤں آؤٹر میں دو دو ایم ایل اے ہوگئے ہیں ۔مالیگاؤں شہر میں  نمائندگی کا فقدان ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے آگرہ روڈ پر سماجوادی آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام قربانی جیسے مقدس فریضہ کو انجام دینے کیلئے حد درجہ پریشانی کا شکار رہیں ۔شہر کی بازار سمیتی میں کسانوں کے ذریعے فروخت کیلئے لائے گئے جانوروں کو جب تاجروں نے خریدا تو گئو رکشکوں اور بازار سمیتی کے ذمہ داران نے پولس طلب کر کروڑوں روپے کے سیکڑوں جانوروں کو قبضہ میں لے لیا ۔شہریان اس بات کو لیکر فکر مند رہے لیکن کسی لیڈر نے کوئی ہمدردی نہیں بتائی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے بازار سمیتی میں جاکر احوال طلب کیا اور مسلمانوں کے مقدس تہوار بقرعید پر اس طرح کی کارروائی کیخلاف آواز بلند کیا ۔اور آج ایسا لگتا ہے کہ بازار سمیتی اور گئو رکشکوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مالیگاؤں شہریان کو لوٹا ہے۔مالیگاؤں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کروڑوں روپے کے جانور جب مارکیٹ کمیٹی میں فروخت ہوئے تو مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران کہاں تھے؟ ان جانوروں کو کس بنیاد پر فروخت کرنے دیا گیا؟ ۔اس ضمن میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی سے ملاقات کرینگے اور مالیگاؤں کیساتھ ہوئی ناانصافی کیخلاف انصاف کا مطالبہ کرینگے ۔ہم پولس سے انکوائری کا مطالبہ بھیج کرینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بازار سمیتی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر جانوروں کو فروخت کرنے والے کسانوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے ۔


مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہریان مالیگاؤں پریشان تھے اور شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل خاموش تھے ۔انہوں نے کوئی آواز بلند نہیں کی ۔شہر میں جانوروں کی قلت ہوئی، گئو رکشکوں کی جانب سے تاجروں کو حراساں کیا گیا لیکن ایم ایل اے نے لب کشائی نہیں کی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہری ایم ایل اے کی قیادت میں کارپوریشن میں منعقدہ میٹنگ کے باوجود بھی شہر میں کسی قسم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہیں کی گئی ۔عوام بجلی پانی کیلئے پریشان رہی ۔ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ فلاپ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عوام ایم ایل اے سے بیزار ہوگئے ہیں ۔


جانوروں کو گئو شالہ میں رکھنے کی بجائے کارپوریشن کے کونڈ واڑہ میں کیوں نہیں رکھا جاتا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ نہال احمد نے کارپوریشن کے ذریعے کونڈ واڑہ ریزرو کیا ہے لیکن کسی نے اس پر توجہ نہیں ۔سالوں اسمبلی اور کارپوریشن میں راج کیا لیکن قریشی اور عوام کیلئے جانوروں کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔


اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر میں بندوق کی سیاست ختم ہونا چاہئے ۔بندوق کی سیاست کے چلتے عوام سیاست میں آنے سے ڈر رہی ہیں ۔شہری ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی اپنے مفاد میں مست ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کوئی ٹھیکہ داری، روپیہ کمانے میں مست ہیں تو کوئی اور کہیں لیکن عوام کی حقیقی نمائندگی کرنے کوئی تیار نہیں ہے ۔اس پریس کانفرنس کے موقع پر سہیل عبد الکریم، زاہد ندوی ،ابولیث انصاری وغیرہ موجود تھے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے