ٹیچر اسمبلی چناؤ میں نوٹوں اور تحائف کی ریل پیل، منماڑ اور ایولہ میں بھی روپے تقسیم کرنے پر پولس کی بڑی کارروائی، پانچ افراد گرفتار



ٹیچر اسمبلی چناؤ میں نوٹوں اور تحائف کی ریل پیل، منماڑ اور ایولہ میں بھی روپے تقسیم کرنے پر پولس کی بڑی کارروائی، پانچ افراد گرفتار 


 مالیگاؤں : 25 جون (بیباک نیوز اپ ڈیٹ) ناسک ڈویژن ٹیچر حلقہ انتخاب روپیہ پیسہ کی تقسیم کی وجہ سے زیر بحث ہے۔ وزیر اعلیٰ کے جلگاؤں دورے کے بعد یہاں رقم تقسیم کرنے کا ویڈیو ہر جگہ وائرل ہو گیا۔اس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ وویک کولہے منماڑ کے پرچار تھے انکے ساتھیوں پر بھی پیسے تقسیم کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔

 اساتذہ حلقے کے انتخاب کے لیے 26 جون بروز بدھ کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ لیکن، پولنگ سے قبل منماڑ میں محکمہ پولیس اور تحصیل محکمہ کی ٹیم نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پولس نے ووٹروں کو دیے جانے والے پیسوں کا بیگ ضبط کر لیا ہے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولس نے گنیش نگر علاقہ میں چھاپہ مار کر یہ کارروائی کی۔بیگ کے ساتھ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 اس الیکشن میں پیسے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ امیدواروں نے پیٹھنی، ساڑیاں، ناتھ، سفاری ڈریس بھی تقسیم کیے ہیں۔ اسی طرح اساتذہ کو شراب کی پارٹیاں بھی دی گئیں۔ اس لیے اساتذہ کے انتخاب میں ہونے والی اس بدتمیزی پر والدین نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ناسک ڈیویژن ٹیچرس حلقہ انتخاب میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، ووٹنگ کے لیے اساتذہ میں پیسے تقسیم کیے گئے۔ایولہ کے وٹھل نگر علاقہ میں الیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران اور پولس نے ووٹروں کو پانچ ہزار روپے کی پاکٹ منی دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس نے رقم تقسیم کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف سٹی پولس اسٹیشن میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ رقم تقسیم کرنے والوں نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ وویک کولہے کے کارکن ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے