آج ہونے والی این سی پی کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی : آصف شیخ


آج ہونے والی NCP کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی : آصف شیخ


مالیگاؤں :7 جون (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کی آج بروز جمعہ کو ہونے والی جنرل میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔اس طرح کی اطلاع ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے این سی پی کے مقامی صدر آصف شیخ رشید نے دی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے راشٹروادی کانگریس پارٹی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 7 جون کو شہری سطح پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جنرل میٹنگ کا انعقاد ہزار کھولی رابطہ آفس پر کیا جائے گا ۔لیکن پولس کی جانب سے اجازت نامہ نہ ملنے سے آج کی ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔

آصف شیخ رشید نے کہا کہ یہ میٹنگ شہری حالات، فائرنگ معاملے اور شہر میں ہتھیار کہاں سے آرہے ہیں اور کون لا رہا ہے جیسے عنوان کو لیکر منعقد کی جانے والی تھی ۔انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔آئندہ اس میٹنگ کے تعلق سے اعلان کیا جائے گا کہ یہ ملتوی میٹنگ کب لی جائے گی ۔آصف شیخ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں، عہدیداروں اور خانوادہ شیخ رشید کے ہمدردوں سے گزارش ہے وہ دھیان دیں کہ آج کی میٹنگ کینسل کردی گئی ہے اور آئندہ جب کبھی بھی میٹنگ کا اعلان کیا جائے گا آپ تمام ورکرس ہمدرد سابقہ کی طرح اپنے سیاسی بیداری و خانوادہ شیخ رشید سے دلی ہمدردی کا ثبوت دیتے ہوئے آئندہ کی میٹنگ میں شرکت کرینگے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے