بقرعید کو صرف پانچ روز باقی، شہر میں کئی راستے خستہ حالی کا شکار، پیچ ورک اب تک نہیں، اسٹریٹ لائٹ بند، صفائی و پانی سپلائی پر توجہ دینا ضروری




بقرعید کو صرف پانچ روز باقی، شہر میں کئی راستے خستہ حالی کا شکار، پیچ ورک اب تک نہیں، اسٹریٹ لائٹ بند، صفائی و پانی سپلائی پر توجہ دینا ضروری


مالیگاؤں : 12 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) عامتہ المسلمین کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عید الضحٰی کے لیے صرف پانچ روز باقی رہ گئے ہیں ۔کارپوریشن انتظامیہ نے اب تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ کارروائی انجام نہیں دی ہے ۔شہر کے اہم راستوں کے علاوہ عید گاہ اور مساجد کی سمت جانے والے راستے بھی خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ان راستوں کی درستی نہیں کی گئی ۔کارپوریشن نے ان راستوں پر پیچ ورک کیلئے ابھی تک کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا ہے ۔عوامی نمائندے کارپوریشن سے گفت و شنید کر رہے ہیں لیکن کیا یہ بات چیت پہلے سے نہیں کی جاسکتی تھی؟ ابھی چند دنوں بعد شہر بھر میں بقرعید کا تہوار منایا جائے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ عوام کو بالخصوص مسلمانوں کو کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے جیسی سہولیات فراہم ہونی چاہئے ویسی ملنے کی توقع نہیں ہے ۔

مرزا غالب روڈ ،مشرقی اقبال قبرستان روڈ، ٹینشن چوک والی جامعہ روڈ چندنپوری سے ہائی وے تک جانے والی روڈ، نورونگ کالونی 60 فٹی روڈ، گلشیر نگر مین روڈ نظامیہ مسجد والی 60 فٹی روڈ، تین قندیل کے پاس سے فتح میدان تک اور معہد ملت عید گاہ کی سمت جانے والے راستوں کی خستہ حالی سے عوام ذہنی و جسمانی تکالیف سے دوچار ہیں ۔اسی طرح آگرہ روڈ کے اطراف میں آباد رمضان پورہ، نیا اسلام پورہ، دیانہ میں بھی راستے خراب ہوچکے ہیں ۔


شہر کی تمام عید گاہوں کے اطراف میں راستوں پر پیچ ورک کرنا نہایت ضروری ہے ۔اسی طرح عید گاہوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔کارپوریشن بجلیوں ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسٹریٹ لائٹ کیا درستی کرنا ضروری ہے ۔گلی محلوں میں اندھیرے کا راج ہے ۔بارش ایام بھی شروع ہوچکے ہیں ۔ان ایام میں کارپوریشن کی دوہری ذمہ داری بن جاتی ہیں کہ وہ ان تمام مسائل پر توجہ دیں اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔


بقرعید کے تین دن نلوں میں روزانہ پانہ سپلائی کئے جانے کا مطالبہ بھی عوامی سطح پر کیا جارہا ہے ۔جانوروں کے فضلات کی صفائی کیلئے پانی کا زیادہ استعمال ہوا کرتا ہے ۔اس لئے پانی کی سپلائی پر توجہ دینا کارپوریشن کی ذمہ داری ہے ۔سیاسی لیڈران نے کارپوریشن سے ان مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ہے لیکن عید گاہ اور مساجد کے اطراف خستہ حال راستوں کی تعمیر یا پیچ ورک کب کیا جائے گا؟ یہ سوال عوام کررہی ہیں ۔اس لئے کارپوریشن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ خستہ حال راستوں کی درستی جلد از جلد کرے اور عوام کو ہونے والی تکالیف سے نجات دلائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے