سروے نمبر 98/2 گلاب پارک اختر آباد کے علاوہ شہرکے مختلف کچے علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی کا انتظام فوری طور پر کیا جائے مستقیم ڈگنیٹی


سروے نمبر 98/2 گلاب پارک اختر آباد کے علاوہ شہرکے مختلف کچے علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی کا انتظام  فوری طور پر کیا جائے مستقیم ڈگنیٹی 

مالیگاؤں : 21 جون (پریس ریلیز) بروز جمعہ کی شام پانچ بجے مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں گلاب پارک اختر آباد ودیگر علاقوں کی عوام نے مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو سے ملاقات کی  مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے کارپوریشن کمشنر سے کہا کہ اختر آباد گلاب پارک رمضان پورہ بسم اللہ باغ کی عوام گٹریں نہ ہونے کی وجہ سے حد درجہ پریشان ہیں لہذا کارپوریشن فوری طور پر ان علاقوں میں پانی نکاسی کا انتظام کرے ۔

مستقیم ڈگنیٹی  نے کہا کہ شہر میں انڈر گراؤنڈ گٹر کا کام جاری ہے بارش کے ایام شروع ہونے والے ہیں اس لںٔے کارپوریشن ان علاقوں کو اولیت دیتے ہوے جلد سے جلد کام شروع کرے اور عوام کو راحت دی جاۓ ۔اسی کے ساتھ ساتھ رضا پورہ اور ملت مدرسہ سے ہوتے ہوے جو نالا حسن پورہ اور نورنگ کالونی کے سمت جاتا ہے اسے فارمیسی کالج سے آواڑی نالے میں ملایا جائے اور شہر کے الگ الگ علاقوں میں سلیب ٹوٹے ہوے ہیں انہیں بھی جلد سے جلد درست کیا جائے۔

 وفد کی باتیں سننے کے بعد کارپوریشن کمشنر نے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ کو فوری طور پر تمام باتوں کی نشاندھی کی اور جلد سے جلد کام شروع کرنے کے احکامات دیے وفد میں مستقیم ڈگنیٹی افتخار راشن والے ابواللیث انصاری ، اسماعیل پلمبر ،کے علاوہآصف سیٹھ ، ہارون بھائی پرویز اختر ، مدثر بھائی ، راشد اختر ، عمران احمد حکیم بھائی ، فیضان واںٔرمین سمیت اختر آباد گلاب پارک کی عوام بڑی تعداد میں موجود تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے