گائے اور گائے کی نسل کے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل پر روک ، مارکیٹ کمیٹی سے تقریباً 90 جانوروں کو بحفاظت گئو شالہ پہنچایا گیا
مارکیٹ کمیٹی سے گئو ونش کی نقل و حمل روکنے گئو رکشک مچندر شرکے نے یکم جون کو ہی مالیگاؤں پولس سے درخواست کی تھی
مالیگاؤں : 18 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مچندرا گووند شرکے نامی گئو رکشک نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مالیگاؤں سے یکم جون کو ایک مکتوب دیتے ہوئے درخواست کی تھی ۔جس کے مطابق شرکے نے کہا تھا کہ مالیگاؤں کیمپ پولس اسٹیشن مالیگاؤں کی حدود میں زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (بازار سمیتی) کسانوں کی سہولت اور کاروبار کے لیے ہر جمعہ کو ہفتہ وار بازار کا انعقاد کرتی ہے۔
لیکن سمیتی کے مذکورہ مویشی منڈی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالیگاؤں کے گوتسکر قصاب گائے اور مویشیوں کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں اور گائے اور مویشیوں کو چھاؤنی پولیس اسٹیشن کی حدود سے ذبح کرنے کے لیے مالیگاؤں شہر میں غیر قانونی طور پر لے جا رہے ہیں۔ یہ مہاراشٹرا اینیمل پروٹیکشن ایکٹ کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مالیگاؤں سے گئو رکشک مچندر شرکے نے مکتوب کی روشنی میں گزارش تھیم کہ زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی مالیگاؤں میں ذبیحہ کے مقصد سے گائے اور گئو ونش کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جائے۔اس مکتوب کی ایک کاپی آج گئو رکشک مچندر شرکے نے نمائندہ کو بغرض اشاعت دی ہے ۔
اسی کیساتھ گئو رکشک مچندر شرکے نے ایک تحریر بھی روانہ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بازار سمیتی (مارکیٹ کمیٹی) میں انتظامیہ کی کارروائی سے 88 سے زائد گائیں جمع کیں اور گوشالہ روانہ کی گئی ہے۔
مچندر شرکے نے کہا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس کی صدارت میں سب ڈویژنل پولس آفیسر،مالیگاؤں کیمپ اور سٹی پولس انسپکٹر کی موجودگی میں مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کے سامنے گائے کے محافظوں اور جانوروں کے تاجروں کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔اور گائے کو گئو شالہ میں روانہ کیا گیا ہے ۔مچندر شرکے نے کہا کہ بقیہ جانوروں کو گئو شالہ پہنچانے کی کارروائی کل یا آئندہ چند روز میں ہو گی۔
گئو رکشک مچندر شرکے کا مکتوب
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com