تین دیسی پستول اور 9 زندہ کارتوس کیساتھ دو نوجوانوں گرفتار، ایک لاکھ 38 ہزار کا سامان ضبط
مالیگاؤں :30 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)دو نوجوانوں کو جو پونے سے دیسی ساختہ کی پستول فروخت کرنے کے ارادے سے لاسل گاؤں آئے تھے،کو آج علی الصبح ناسک ضلع میں لاسلگاؤں پولس نے سنے اسٹائل میں پیچھا کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 1 لاکھ 38 ہزار مالیت کا سامان بشمول 3 دیسی بندوقیں اور 9 زندہ کارتوس اور ایک موٹرسائیکل ضبط کی گئی ہے۔
جب دونوں نوجوان صبح کی اولین ساعتوں میں لاسلگاؤں سے گزر رہے تھے، تب پولیس کو ان پر شک ہوا اور پولس نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولس کو مشتبہ نظر آنے پر پولس کی ایک ٹیم نے ان کا پیچھا کیا اور ونچور چوپھلی پر انہیں حراست میں لے کر ان کی تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 3 دیسی ساختہ کی بندوقیں اور 9 زندہ کارتوس ملے، پولس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مزید تفتیش پولس کر رہی ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 ۔ 7972614646 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com