ممبئی کے 60 نامور اسپتالوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ، دھماکہ خیز اشیاء اسپتال میں ہونے کا ای میل میں ذکر
ممبئی پولس، بم مخالف دستہ اور ڈاگ اسکواڈ اسپتالوں کے سرچ آپریشن میں مصروف ، عوام سے اطمینان رکھنے پولس کی اپیل
ممبئی : 17 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی سے چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ممبئی کے 60 اسپتالوں کو دھمکی آمیز میل موصول ہوئے ہیں۔ اس سے قبل میرا بھائیندر کے ایک اسپتال کو دھمکی آمیز میل موصول ہوا تھا اب ممبئی کے 60 معروف اسپتالوں کو بھی ایسی ہی دھمکی آمیز میل بھیجی گئی جس کے سبب ممبئی میں ہلچل مچ گئی ہے۔
پولیس ان تمام اسپتالوں میں پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ دھمکی آمیز میل کہاں سے آئے؟ کس نے بھیجے؟ دہشت گرد تنظیموں تو نہیں سینڈ کیا ؟پولیس ہر طرف سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس دھمکی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں خوف کی فضا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق صبح 9.30 سے 10 بجے کے قریب میرا روڈ کے واکارڈ ہسپتال کو دھمکی آمیز میل موصول ہوا۔اس کے بعد اب ممبئی کے 60 اسپتالوں کو دھمکی آمیز میل موصول ہوئے ہیں۔ یہ سب ممبئی کے بڑے اور نامور ہسپتال ہیں۔ دھمکی آمیز میل میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ پولس ڈاگ اسکاؤٹ کی ٹیموں کے ساتھ ان اسپتالوں میں پہنچ گئی ہے اور ان میں تلاشی مہم جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔
دریں اثناء میرا روڈ کے والکارڈ ہسپتال کو دھمکی آمیز میل بھیجے جانے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔یہ اطلاع میرا بھنڈر اور وسائی ویرار پولس کو ای میل کے ذریعے دی گئی۔ میرا بھائیندر پولس دھمکی کی اطلاع ملتے ہی واکارڈ ہسپتال پہنچ گئی۔فی الحال ہسپتال میں خوف کا ماحول ہے۔
ہسپتال میں ڈاگ ٹیم اور پولیس کی دیگر ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے اس میل کی وجہ سے ہلچل مچ گئی ہے اور بڑی تعداد میں پولیس اسپتال کے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے ہسپتال کے مریضوں اور ان کے لواحقین سے اطمینان رکھنے کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com