پونہ : لوناوالا کا بھوشی ڈیم اوور فلو ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد بہہ گئے ، دو نعشیں برآمد ، تین بچوں کی تلاش جاری
پونہ : 30 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مانسون سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحتی مقامات پر عوام سیر و تفریح کیلئے آیا کرتے ہیں اور پونہ کے لوناوالا علاقہ بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔اتوار کے دن یہاں کثیر تعداد میں عوام سیر و تفریح کی غرض سے آئے تھے لیکن یہاں ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ۔
ذرائع کے مطابق پونہ کے لونا والا علاقے میں بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے جن میں ایک خاتون، دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔انکا تعلق مسلم سماج سے بتایا جارہا ہے ۔
پولس نے اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر حاضری لگائی ۔تفصیلات کے مطابق اس واقعہ میں 40 سالہ خاتون، ایک 13 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی ان کی نعشوں کو برآمد کرلیا گیا ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان آبشار کے پاس بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا تب ہی وہ سب بھوشی ڈیم میں بہہ گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ 4 تا 9 سال کی عمر کے تین بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ڈیم اوور فلو ہونے سے یہ واقعہ اتوار کی دوپہر 1.30 بجے پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ پونے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے کہا کہ اس واقعہ میں دو 6 سالہ لڑکیاں اور ایک 4 سالہ لڑکا لاپتہ ہیں۔ یہ خاندان پونہ کے سیدنگر سے تعلق رکھتا ہے اور اس خاندان کے ذمہ دار کی شناخت انصاری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انصاری خاندان کے گھر والے تفریح کے لئے آئے تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com