مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس 27 جون سے، کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ


مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس 27 جون سے، کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ 



ممبئی : 6 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں مانسون سیشن کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس 27 جون کو ہوگا۔

 ریاست کا مانسون اجلاس 10 جون کو ہونا تھا۔ لیکن اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ آج ہونے والی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں تاریخ سے متعلق فیصلہ لیا گیا اور دس جون کے اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔ اب مانسون سیشن 27 جون کو ہوگا۔

 وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے دئیے۔ کابینہ اجلاس میں چارہ کیمپوں اور پانی کی قلت پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شندے نے اس سلسلے میں فوری طور پر کچھ ہدایات دی ہیں۔

 سدھیر منگنٹیوار نے کابینہ کی میٹنگ کے بارے میں مزید جانکاری دی۔ انتظامیہ احتیاط اور عجلت کے ساتھ خشک سالی پر توجہ دے رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے