دسویں جماعت کے نتائج پیر کو ظاہر کئے جائیں گے، طلباء بورڈ کی ویب سائٹ پر نتیجہ دیکھ سکیں گے
پونہ : 25 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ نتیجہ کا اعلان 27 مئی کو دوپہر 1 بجے کیا جائے گا۔ یہ نتائج آن لائن طرز پر ظاہر کئے جائیں گے۔طلباء بورڈ کی ویب سائٹ پر رزلٹ آن لائن دیکھ سکیں گے۔
بورڈ کے ذریعہ منعقدہ امتحان کا نتیجہ پیر کو آن لائن ظاہر کیا جائے گا۔ اس سے قبل 12ویں کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے بعد طلباء میں تجسس تھا کہ دسویں کے امتحان کے نتائج کا اعلان کب ہوگا۔ یہ امتحان مارچ کے مہینے میں منعقد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج تعلیمی بورڈ نے ان امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
ریاست بھر کے طلبہ اس لنک پر اپنے نتیجے چیک کر سکیں گے ۔
mahahsscboard.maharashtra.gov.in
mahresult.nic.in
results.gov.in
results.nic.in
mahahsc.in
mahahsscboard.in
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک پر اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com