ایس آئی او کی جانب سے NEET امتحان میں شریک طالبان علم کو نیک خواہشات( مُسلم طالبات برقعہ پہن کر امتحان دے سکتی ہیں)
مالیگاؤں : (پریس ریلیز) بروز اتوار 5 مئی کو میڈیکل فیلڈ کے نہایت ہی اہم انٹرنس ٹیسٹ NEET کا انعقاد پورے ملک میں ہونے جارہا ہے۔ شہر عزیز میں ATT کیمپس کو امتحانی مرکز بنایا گیا ہے اور اس کے علاوہ آؤٹر علاقہ میں کچھ امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ طلبہ وقت مقررہ سے پہلے امتحانی مراکز پر پہنچنے کی کوشش کریں اور ایڈمٹ کارڈ، اوریجنل آئی ڈی پروف اور پانی کی شفاف بوتل ساتھ رکھیں۔ نیز جن طالبات نے اپلیکشن فارم بھرتے وقت حجاب یا برقعہ پہن کر امتحان دینے کا آپشن لیا تھا وہ ا کزام سینٹر پر 12:30 pm کو پہنچ کر اپنے ایڈمٹ کارڈ پر درج اس آپشن کے ساتھ رپورٹ کروائیں تاکہ مناسب تلاشی ہوسکے۔ اس آپشن کو نہ لینے کی وجہ سے طالبات سے حجاب یا برقعہ امتحانی سینٹر پر نکلوایا جاسکتا ہے۔
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مالیگاؤں کی جانب سے NEET امتحان میں شریک طالبان علم کو نیک خواہشات پیش کی جاتی ہے اس دعا کے ساتھ کہ رب تعالیٰ دنیا و آخرت میں بہتر کامیابی سے نوازے۔آمین ایسی اطلاع بغرض اشاعت sio مالیگاؤں کے میڈیا سکریٹری سیف الرحمن نے روانہ کی۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com