مسلم خاندان کے پانچ بچے اگت پوری تالاب میں ڈوب گئے ، مرنے والوں میں تین لڑکیاں بھی شامل
اگت پوری: 21 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اگت پوری تعلقہ میں ناسک روڈ کے پانچ افراد کی بھولی ڈیم میں ڈوبنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ منگل کی دوپہر یہ پانچوں افراد سیر کے لیے گئے تھے۔ یہ حادثہ شام کو پیش آیا۔ ان پانچ افراد میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ ناسک روڈ سے رکشہ سے گئے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ان تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ اس کے بعد اسے اگت پوری دیہی اسپتال بھیج دیا گیا۔ ڈوبنے والوں میں انس خان دلدار خان (15) نازیہ عمران خان (15)، میزبہ دلدار خان (16) حنیف احمد شیخ (24) اقرا دلدار خان (14) ہے۔اس حادثے سے ناسک روڈ پر غم و اندوہ کا ماحول ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک میں اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 7972614646 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com