مرکزی وزارت داخلہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھرا ای میل ،دہلی میں الرٹ، پوری عمارت کا سرچ آپریشن جاری



مرکزی وزارت داخلہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھرا ای میل ، پوری عمارت کا سرچ آپریشن جاری 


نئی دہلی : 22 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں ای میل کے ذریعے دی جانے والی دھمکیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کچھ دن پہلے اسکولوں، ہوائی اڈوں، اسپتالوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، اب مرکزی وزارت داخلہ کو بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 بم کی دھمکیاں ایم ایچ اے کے سینئر حکام کو میل کے ذریعے بھیجی گئیں۔ ای میل موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی سسٹم کو الرٹ کردیا گیا اور وزارت داخلہ کی عمارت میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ لیکن کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ یہی نہیں بلکہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہیں کہ یہ ای میل کس نے اور کہاں سے بھیجی تھی۔

 دہلی فائر بریگیڈ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ ٹیموں کے ساتھ ساتھ ڈاگ اسکاؤٹس اور بم ڈسپوزل ٹیموں کو بھی وزارت داخلہ میں بم کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔ نارتھ بلاک کے ایک افسر نے اس کی جانکاری دی۔ اس کے بعد تمام ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پوری عمارت میں سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ جن ستہ نے اس کی اطلاع دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے