بارہویں کے نتائج ظاہر، لڑکیاں اول،لڑکے چار قدم پیچھے ، ریاست کا مجموعی نتیجہ 93.37 فیصد


بارہویں کے نتائج ظاہر، لڑکیاں اول،لڑکے چار قدم پیچھے ، ریاست کا مجموعی نتیجہ 93.37 فیصد، کوکن ڈیوژن ٹاپ جبکہ ناسک ڈویژن کا نتیجہ اتنا فیصد رہا
 

طلباء اپنے رزلٹ بارہویں بورڈ کی جانب سے جاری کردہ لنک پر دیکھ سکتے ہیں


 پونہ : 21 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے تمام اضلاع کا مجموعی نتیجہ 93.37 فیصد ہے ۔ریاست مہاراشٹر میں کوکن ڈویژن کا سب سے زیادہ 91.5 فیصد ہے۔ جبکہ ممبئی ڈویژن 91.95 فیصد ہے۔ کامیاب ہونے والے طلباء میں لڑکیاں سرفہرست ہیں ۔طالبات کا تناسب 95.44 فیصد ہے۔ جبکہ لڑکے لڑکیوں سے چار قدم پیچھے رہ گئے ہیں۔ لڑکوں کا نتیجہ 91.60 فیصد رہا۔اور لڑکیوں کا 95.60 فیصد رہا ۔
   
 اس ضمن میں ڈیوژن وائز اعدادوشمار دیے گئے ہیں۔ ان میں کوکن - 91.51 فیصد، پونہ - 94.44 فیصد، کولہاپور - 94.24 فیصد، امراوتی - 93 فیصد، اورنگ آباد - 94.08 فیصد، ناسک - 94.71 فیصد، لاتور - 92.36 فیصد، ناگپور - 93.19 فیصد، ممبئی -93.19 فیصد۔


 اس سال ریاست میں 1.4 لاکھ طلباء نے 12ویں کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ یہ نتائج آج دوپہر میں 1 بجے آن لائن ظاہر کئے گئے ہیں۔

ریاست بھر کے طلبہ اس لنک پر اپنے نتیجے چیک کر سکیں گے ۔
 mahresult.nic.in
 http://hscresult.mkcl.org
 www.mahahsscboard.in
 https://results.digilocker.gov.in
 http://results.targetpublications.org

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے