سورت کے بعد اب اس حلقہ سے بھی کانگریس کے امیدوار نے اپنا فرام واپس لے لیا ، بی جے پی میں شمولیت کا ٹوئیٹ وائرل


سورت کے بعد اب اس حلقہ سے بھی کانگریس کے امیدوار نے اپنا فرام واپس لے لیا ، بی جے پی میں شمولیت کا ٹوئیٹ وائرل 

اندور : 29 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق سورت کے بعد کانگریس کے لوک سبھا امیدوار اکشے کانتی بام نے مدھیہ پردیش کے اندور سے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔ ضلع الیکشن افسر آشیش سنگھ نے یہ جانکاری دی۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈر کیلاس وجے ورگیہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ بی جے پی میں ان کا استقبال ہے۔
   
 اس سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ اکشے کانتی کا بی جے پی میں خیرمقدم ہے۔ سورت میں کانگریس امیدواروں کے گواہ کے فارم پر دستخط نہ ہونے سے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔  اس کے بعد کانگریس کے یہ امیدوار بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے۔  اب سورت کے بعد مدھیہ پردیش میں کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔  اس مقام پر کانگریس کا چیلنج ختم ہو گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر آزاد امیدوار دستبردار ہوجاتے ہیں تو اس جگہ پر بھی الیکشن بلا مقابلہ ہوسکتا ہے۔اندور حلقے میں درخواست جمع کرانے کی تاریخ 25 اپریل اور واپسی کی تاریخ 29 اپریل تھی۔  اس میں یہ خلاصہ ہوا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے