ناگپور ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ممبئی سمیت اہم انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سخت سیکورٹی
ناگپور : 29 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناگپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کل ممبئی ایئرپورٹ پر اس طرح کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ناگپور میں بھی ایسا ہی ای میل بھیجا گیا ہے۔
سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر کو اس قسم کا ای میل تھریٹ الرٹ ملنے کے بعد سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور مقامی پولس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ حکام کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے اور ساتھ ہی ناگپور، ممبئی اور ملک کے دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں جیسے گوا، بھوپال، کولکتہ کے ہوائی اڈوں کو اڑانے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج (پیر) کو مہاراشٹر میں پونہ ، شولاپور میں انتخابی مہم کے دورے پر ہیں۔پولس سسٹم نے اس بات کی جانچ کرنے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے کہ آیا اس قسم کی دھمکی آمیز وارننگ کے پیچھے کوئی شرارتی ہے یا کوئی بدنیت قوتیں ہیں۔؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com