کے ڈی آفس اور ہوٹل چار مینار کے تعلق سے خانوادہ شیخ رشید کی اپیل



کے ڈی آفس اور ہوٹل چار مینار کے تعلق سے خانوادہ شیخ رشید کی اپیل


ہمارے خاندان کے تعلق سے اگر کوئی کسی کو ڈراتا یا دھمکاتا ہے تو ہم سے رابطہ کریں، ہم مناسب قانونی کارروائی کریں گے : حاجی عقیل شیخ 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) آگرہ روڈ پر واقع خلیل دادا لینڈ ڈیولپرس بنام کے ڈی آفس خالص زمین کے کاروبار کی افس ہے ۔اس آفس سے زمین کی پالٹنگ، لے آؤٹ وغیرہ کیا جاتا ہے، زمین کی خرید و فروخت ایک نمبر میں کی جاتی ہیں یہ کاروبار خالص ایمانداری پر مبنی اور دھوکہ دہی سے پاک ہوتا ہے ۔لے ڈی آفس سے گزشتہ کئی سالوں سے شہریان کا اعتماد اور بھروسہ جڑا ہوا ہے اور یہ بھروسہ دن بہ دن پختہ ہوتا جارہا ہے کہ ۔الحمد اللہ اس آفس سے کاروباری ہی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں ۔کے ڈی آفس سے متصل ہوٹل چار مینار کی ملکیت بھی کے ڈی آفس کی ادارت میں ہی ہیں اور اسے کرایہ پر دیا گیا ہے ۔یہ ہوٹل کرایہ دار چلاتے ہیں۔
 لیکن گزشتہ کئی روز سے سننے اور دیکھنے میں آرہا ہے کہ شہر کے کچھ بدمعاش قسم کے افراد یا سیٹلمیننٹ کرنے والے افراد، پنچایتی قسم کے لوگ یا عام زبان میں کہئے تو توڑی باز لوگ عوام کو ڈرانے دھمکانے کیلئے یا وصولی کیلئے اس ہوٹل کی جگہ کا استعمال کررہے ہیں ۔لوگوں کو کے ڈی آفس کا ایڈریس بتا کر بلایا جاتا ہے اور انہیں دھمکی دی جاتی ہیں ۔کے ڈی آفس کے نام اور خلیل دادا و شیخ رشید پریوار کے نام کی آڑ میں عام لوگوں یا سیدھے سادھے لوگوں سے لین دین کیا جارہا ہے جو کہ مناسب نہیں ہے ۔اس قسم کے حالات کا جب ہمیں علم ہوا تو ہم نے یہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ پہلے تو یہ ذہن نشین کرلیا جائے کہ ہوٹل چار مینار ہماری نہیں بلکہ کرایہ پر دی گئی ہے اور اس ہوٹل اور کے ڈی آفس و خانوادہ شیخ رشید کے  نام پر عوام کو اگر ڈرانے دھمکانے جیسا معاملہ درپیش ہوتا ہے تو وہ خانوادہ شیخ رشید کے ذمہ داران سے رابطہ کریں ۔کسی سے ڈرنے کی بجائے وہ ہم سے رابطہ کرتے ہوئے اس معاملے میں خلاصہ کرلیں بعد میں ہونے والی بدنامی کے ہم ذمہ دار نہیں رہیں گے ۔اسطرح کہ تفصیلی پریس نوٹ خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے حاجی شیخ جلیل اور حاجی شیخ عقیل دادا نے دی ہے ۔اس معاملے میں ہم پولس انتظامیہ سے بھی شکایت کررہے ہیں انہیں قانون کے مطابق سبق سکھانے کیلئے تیار ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے