پارلیمنٹ چناؤ کو لیکر آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مشورتی میٹنگ کا انعقاد


پارلیمنٹ چناؤ کو لیکر آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مشورتی میٹنگ کا انعقاد

انڈیا الائنس کے امیدوار کو مشروط حمایت دینے کا فیصلہ، تین اہم تجاویز منظور ،میں آج بھی خواہش مند امیدوار ہوں:آصف شیخ 


اگر ہماری تجاویز پر خاطر خواہ فیصلہ ہوتا تو ٹھیک ورنہ.... ، مفتی اسمٰعیل کے سوال پر آصف شیخ کا ایک جملے میں جواب


مالیگاؤں : (نامہ نگار) دھولیہ لوک سبھا چناؤ کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر ایک مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔جس میں عہدیداروں اور ورکروں و سابق کارپوریٹرس کی جانب سے کئی تجاویز پیش کی گئی ۔اس میٹنگ میں انڈیا اگھاڑی کے امیدوار کو مشروط حمایت دیجے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہاں تین اہم تجاویز منظور کی گئی ۔جس کے مطابق اگر مہا گٹھ بندھن کانگریس پارٹی کے امیدوار کو میدان میں اتارتی ہے تو مالیگاؤں شہر میں آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکر کام کریں گے۔دوسری تجویز یہ منظور کی گئی کہ پارلیمنٹ الیکشن میں ہم کام کریں گے لیکن شرد پوار سے مطالبہ کرینگے کہ شرد پوار انڈیا الائنس میں مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے جگہ مختص کروائیں ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ میں کل بھی خواہش مند امیدوار تھا اور آج بھی ہوں اور جب تک ہمارے مطالبات یا ہماری اس میٹنگ کی شرائط قبول نہیں ہوجاتی تب تک میں امیدوار ہوں اور اگر مناسب فیصلہ ہوجاتا ہے تو ہم پوری ایمانداری سے انڈیا الائنس کے امیدوار کا کام کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی دوسری پارٹی کے اسٹیج سے پرچار نہیں کرینگے ۔اس کے علاوہ مالیگاؤں شہر میں جہاں جہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کارپوریٹرس تھے یا دوسرے نمبر پر تھے وہاں چناؤ لڑنے کی کمان ہمارے پاس رہیگی۔ان تمام تجویز کو ایک رائے سے منظور کیا گیا۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہماری تجویز پر انڈیا الائنس غور کرے ہم پوری ایمانداری سے چناؤ لڑنے کیلئے تیار ہیں ۔امیدوار سے پہلے ہم میدان میں آئیں گے۔کیونکہ ہمارا مشن ہے کہ ہم سیکولر پارٹیوں کو کامیاب کریں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیں ۔ہم کھلے عام اس تجویز کو منظور کررہے ہیں اور پوری ایمانداری سے کام کریں گے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار بھی آصف شیخ رشید نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و انڈیا الائنس کے ذمہ دار شرد پوار سے ملاقات کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرینگے کہ ہم اس چناؤ میں انڈیا الائنس کے امیدوار کا پوری ایمانداری سے چناؤ لڑینگے لیکن اسمبلی الیکشن میں انڈیا الائنس مالیگاؤں سے یہ سیٹ ہمارے لئے مختص کریں ۔
اسی طرح انہوں نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر میں سب سے زیادہ طاقتور پارٹی راشٹروادی کانگریس پارٹی ہے اور ہمارے 29 کارپوریٹرس ہیں ۔اسی طرح دوسرے نمبر پر شکست خوردہ امیدوار بھی سب سے زیادہ وارڈ میں ہمارے پاس ہے اس لئے ان وارڈوں پر چناؤ لڑنے کیلئے کمان ہمارے پاس رکھی جائے ۔اس میٹنگ میں یہ بھی تجویز منظور ہوئی کہ انڈیا اگھاڑی کے امیدوار کیلئے چناؤ لڑنے کی قیادت آصف شیخ رشید کے پاس ہو ۔اس میٹنگ میں آصف شیخ نے کہا کہ انڈیا الائنس کا جو بھی امیدوار ہوگا اگر وہ ہماری ان شرائط کو قبول کرتا ہے تو ہم پوری ایمانداری سے انکا چناؤ لڑینگے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم آگے آگے ہونگے بعد میں امیدوار عریضہ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کیلئے ہم تن من دھن سے پوری ایمانداری سے مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار کا کام کرینگے ۔اس میٹنگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف شیخ نے میڈیا کے سوال پر کہا کہ اگر مفتی اسماعیل کانگریس پارٹی سے چناؤ لڑتے ہیں تو سب سے پہلے انہیں مجلس اتحاد المسلمین کی ممبر شپ سے استعفیٰ دینا پڑے گا اور اگر وہ واقعی میں لوک سبھا چناؤ کیلئے کانگریس پارٹی سے امیدوار ہونگے تو ہم مہا گٹھ بندھن کا پالن کرینگے اور انہیں کامیاب کروائیں گے ۔اس میٹنگ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدے داران اور سیکڑوں ورکروں کی جانب سے تعداد موجود تھی جنہوں نے مفید مشورے و تجاویز پیش کئے ۔ان تجاویز کو مراٹھی زبان میں تیار کرکے مہا گٹھ بندھن کو روانہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے