اہل مالیگاؤں راہل گاندھی کے استقبال کیلئے تیار رہیں، مسلمان رمضان المبارک میں ملک کی سلامتی کیلئے دعا کریں : نانا پٹولے
13 مارچ کو دوپہر میں دو بجے راہل گاندھی کی مالیگاوں آمد، و استقبالیہ ،پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں :5 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) راہل گاندھی کی منی پور سے شروع ہوئی ممبئی تک نیائے یاترا مہاراشٹر کے شہر نندور بار سے ہوتے ہوئے مالیگاؤں پہنچنے والی ہیں اور اس ریلی کا استقبال اہل مالیگاؤں کرنے کیلئے تیار ہیں، اس سلسلے میں ہم جائزہ لینے اور مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کرنے آئے ہیں کہ اس ریلی میں راہل گاندھی کا استقبال کیا جائے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار خیال مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بیچ کر ملک کو چلانے کا کام مودی کررہے ہیں مہاراشٹر میں شاہو پھلے امبیڈکر کے خیالات کو زندہ رکھا گیا ہے اور اسی سیکولر خیالات کے چلتے ہم آئندہ لوک سبھا چناؤ میں مودی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔
نانا پٹولے نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں 17 مارچ کو ممبئی میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں انڈیا الائنس کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف یلغار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں آنے والی یہ ریلی 13 مارچ کو آئے گی ۔جس میں انہوں نے عوام سے شاندار استقبال کرنے کی اپیل کی ہے ۔نانا پٹولے نے رمضان المبارک کے پاک مہینے میں ملک کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر اعجاز بیگ، جمیل کرانتی، فاروق فیض اللہ، عبد الغفار شیخ، عمران راشد، عبد الرحمن سپنا وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com