ایپک کارڈ کے علاوہ یہ بارہ شناختی ثبوت لوک سبھا انتخابات کی ووٹنگ کے لیے 'درکار ہونگے



ایپک کارڈ کے علاوہ یہ بارہ شناختی ثبوت لوک سبھا انتخابات کی ووٹنگ کے لیے 'درکار ہونگے 


 نئی دہلی : 24 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) لوک سبھا کے عام انتخابات 2024 کے لیے، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ سے پہلے ووٹرز کی شناخت کی تصدیق کے لیے ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) سمیت 12 قسم کے شناختی ثبوت کو قبول کیا ہے  لوک سبھا چناؤ میں 19 اپریل سے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس پس منظر میں الیکشن کمیشن نے ووٹروں کے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے بارہ قسم کے شناختی ثبوتوں کو قبول کیا ہے۔اس لیے اب لوک سبھا کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالتے وقت ووٹروں کی شناخت کی تصدیق ممکن ہو سکے گی۔ 

اس شناختی کارڈ میں آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، بینک اور پوسٹ آفس سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ پاس بک، وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، وزارت محنت کی طرف سے جاری کردہ اسمارٹ کارڈ، ہندوستانی پاسپورٹ کے علاوہ تصویر کے ساتھ پنشن دستاویز، مرکز اور ریاستی حکومت/ PSU/ پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو جاری کردہ تصویر کے ساتھ سروس شناختی کارڈ، ایم پیز، ایم ایل ایز کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ شامل ہیں۔ ان شناختی ثبوتوں سے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے دوران ووٹروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے