دس پندرہ سالوں سے جاری اسکولوں کی جدوجہد سے ہی گرانٹ حاصل کی گئی: سیکرٹری


دس پندرہ سالوں سے جاری اسکولوں کی جدوجہد سے ہی گرانٹ حاصل کی گئی: سیکرٹری 


ایم ایل اے کی کوئی کوشش نہیں، نتن بچھاؤ اور کچھ تعلیمی دلالوں کی گمراہ کن سیاست کی مذمت :آصف شیخ 



مالیگاؤں: بیباک نیوز اپڈیٹ (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی پرائیوٹ پرائمری اسکولوں نے اپنے اپنے طور سے گزشتہ دس بارہ اور پندرہ سال قبل اپنی اسکولوں میں جاری ڈیوژن کیلئے گرانٹ کا اپلیکیشن داخل کیا تھا تب سے لیکر آج تک مسلسل کوشش اسکولوں نے اپنے طور پر کارروائی کی اور حکومت مہاراشٹر سے لڑ کر سال گزشتہ 20 فیصد گرانٹ حاصل کرنے کی ۔گرانٹ لیٹر جاری ہونے سے عین قبل مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی نے اس اسمبلی میں سوال اٹھاتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے تعلیمی اداروں پر بوگس گیری کا سنگین الزام لگا کر پورے مالیگاؤں کو مہاراشٹر بھر میں بدنام کیا اور ایک ٹیچر کی مدد سے انکوائری کیلئے شکایت درج کروا دی ۔سال بھر اس معاملے میں اسکولوں کے ذمہ داران نے ناسک، پونہ ممبئی اور پھر ناسک کا سفر کیا، ایجوکیشن محکمہ سے تال میل بنا کرایم ایل اے اور کچھ شکایت کنندہ کی شکایت کا جواب دیا ۔شہر کی اردو پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے ایم ایل اے اور شکایت کنندہ ایک ٹیچر کو منانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکوائری واپس نہیں لی ۔بلا آخر اسکولوں نے ہمت نہیں ہاری اور اول تا آخر جدوجہد کرتے رہے اور انہیں گرانٹ لیٹر مل گیا لیکن اس بیچ شہر کے رکن اسمبلی اور نتن بچھاؤ نے دسانٹھ گانٹھ کرتے ہوئے اسکولوں کو مجبور کیا کہ ایم ایل اے کے ہاتھوں ہی گرانٹ لیٹر دیا جائے گا ۔پہلے ایم ایل اے نے مالیگاؤں کی اسکولوں کو بلیک میل کیا ۔اور اب دباؤ بنا کر ایجوکیشن آفیسر نتن بچھاؤ اور ایک تعلیمی قسم کے دلال ٹیچر نے اسکولوں اور اساتذہ کو ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ جب تک ایم ایل اے کے ہاتھوں لیٹر نہیں ملیگا تب تک گرانٹ جاری نہیں ہوگی، یہ بلیک ملینگ کی گمراہ کن سیاست کی جارہی ہیں ۔اسطرح کی تفصیلات و الزام آصف شیخ رشید نے عائد کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کا کوئی کمال نہیں ہے ۔اسکولوں کی گرانٹ کیلئے جتنی کوششیں کی گئیں ہیں وہ سب اسکول کی جانب سے ہوئی ہے رکن اسمبلی  کی کوئی جدوجہد نہیں ہے بلکہ انہوں نے کام بگاڑا ہے ۔عوام دھیان دیں اور اساتذہ کرام و اسکولوں کے ذمہ داران بھی یاد رکھیں کہ ایم ایل اے گمراہ کن سیاست کررہے ہیں ۔رمضان المبارک میں بھی انہوں نے جھوٹ بول کر شہریان کو گمراہ کیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات بھی آصف شیخ رشید نے دی ۔موصوف نے یہ بیان شیخ عبد القادر پرائمری اسکول کے سیکرٹری کے طور پر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اسکول میں ایک سیٹ کیلئے ہم نے پوری کوشش کی ڈیوژن کی منظوری سے لیکر منترالیہ تک گزشتہ دس بارہ سالوں سے جدوجہد کی اور آج گرانٹ لیٹر ہماری اپنی کوششوں سے حاصل ہوا اس میں ایم ایل اے کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔اس ضمن میں کچھ مراسلے اخبارات میں شائع ہوئے جس میں شیخ عبد القادر سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری پرائمری اسکول کا نام بھی شامل ہے جو کہ جھوٹ اور گمراہ کن ہے ۔ایم ایل اے اور ایک تعلیمی دلال کے اس طرح کی گمراہ نیوز اور گمراہ کن و فوٹو چھاپ سیاست کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے